مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
ہفتہ، 10 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.88 EUR/PKR 310.27 GBP/PKR 366.32 سونا/تولہ 435,634 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $82,817 USD/PKR 276.88 EUR/PKR 310.27 GBP/PKR 366.32 سونا/تولہ 435,634 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $82,817
قومی

وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک سے آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف کی الوداعی ملاقات

📅 جمعہ، 31 جولائی 2026 ✍️ Dost news ⏱ 2 منٹ
وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک سے آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف کی
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک سے آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف کی الوداعی ملاقات

اسلام آباد۔31جولائی: وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک سے سبکدوش ہونے والے آذربائیجان کے سبکدوش ہونے والےسفیر خضر فرہادوف نے الوداعی ملاقات کی جس میں دوطرفہ شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے اور نئے سنگ میل عبور کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ ترجمان پٹرولیم ڈویژن کے مطابق ملاقات میں وفاقی وزیر نے پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان مضبوط شراکت داری کے فروغ میں سفیر خضر فرہادوف کی خدمات کو سراہا۔ علی پرویز ملک نے کہا کہ پاکستانی کمپنیوں اور سوکار کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ وفاقی وزیر نے آذربائیجان کے ساتھ بالخصوص پٹرولیم اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک مضبوط اقتصادی روابط استوار کرنے اور آئندہ نسلوں کے لیے فائدہ مند مواقع پیدا کرنے کے مشترکہ وژن کے تحت کام کر رہے ہیں۔ اس موقع پر سفیر خضر فرہادوف نے اپنے دور تعیناتی کے دوران تعاون اور مہمان نوازی پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ ملاقات میں اس اعتماد کا اظہار کیا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان قریبی شراکت داری آئندہ برسوں میں مزید مستحکم ہوگی اور دوطرفہ تعاون نئی بلندیوں تک پہنچے گا اور باہمی تعاون نئی سنگ میل عبور کرے گا۔

SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں