مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 18°C
منگل، 3 نومبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.69 EUR/PKR 309.75 GBP/PKR 371.03 سونا/تولہ (عالمی) 407,868 PKR Bitcoin $77,610 USD/PKR 276.69 EUR/PKR 309.75 GBP/PKR 371.03 سونا/تولہ (عالمی) 407,868 PKR Bitcoin $77,610
قومی

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے کیئرک وفد کی ملاقات

📅 ✍️ ⏱ 3 منٹ
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے کیئرک وفد کی ملاقات
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)۔ وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے سینٹرل ایشیا ریجنل اکنامک کوآپریشن (کیئرک) سیکرٹریٹ کے ایک وفد نے اہم ملاقات کی۔ وزارت تجارت کے ترجمان کے مطابق اس ملاقات میں وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کو سیکرٹریٹ کے رکن ممالک کے مابین تجارت، مواصلاتی رابطوں، سرمایہ کاری اور معاشی انضمام کو مستحکم کرنے کے لیے جاری علاقائی اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ملاقات کے دوران وفد نے وزیر تجارت کو آگاہ کیا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے آئندہ چند ہفتوں میں ‘بارڈر کنیکٹیویٹی اینڈ لاجسٹکس اپ گریڈ فیسیلٹی’ کی منظوری متوقع ہے۔ اس سہولت کا بنیادی مقصد پاکستان کے سرحدی بنیادی ڈھانچے کو جدید خطوط پر استوار کرنا اور خطے میں تجارت و مواصلات کو فروغ دینا ہے۔ وفد نے مزید بتایا کہ پاکستان ‘ریجنل ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن پارٹنرشپ’ (CARIF) فریم ورک کے نفاذ میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ یہ فریم ورک اب اپنے عملی مرحلے میں داخل ہو چکا ہے تاکہ خطے میں تجارتی سہولت کاری اور لاجسٹکس کے شعبے میں تعاون کو بڑھایا جا سکے۔ اس ضمن میں وسطی ایشیائی ممالک کی پاکستانی بندرگاہوں تک نئی تجارتی راہداری تلاش کرنے کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔ اجلاس میں منگولیا میں 29 اور 30 ستمبر 2026 کو منعقد ہونے والی کیئرک وزارتی کانفرنس اور بزنس فورم کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر کیئرک سیکرٹریٹ نے وفاقی وزیر کو کانفرنس میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی، جس میں کیئرک خطے بھر سے وزراء، اعلیٰ سرکاری حکام، ترقیاتی شراکت دار، بین الاقوامی سرمایہ کار اور نجی شعبے کے نمائندے شرکت کریں گے۔ وفد نے وزیر کو بتایا کہ بزنس فورم کا محور لاجسٹکس، توانائی کے تحفظ، اہم معدنیات، ڈیجیٹل رابطوں اور سرمایہ کاری کے مواقع پر مرکوز ہوگا۔ وفد نے ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے کیئرک خطے کے چیمبرز آف کامرس کے درمیان باہمی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے ‘ریجنل چیمبرز الائنس’ کے قیام کے منصوبوں پر بھی روشنی ڈالی۔ وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے علاقائی معاشی انضمام کو فروغ دینے میں کیئرک اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے مسلسل تعاون کو سراہا اور علاقائی تجارت، رابطوں اور سرمایہ کاری کے شعبے میں باہمی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

تازہ خبروں کے لیے دوست نیوز کو فالو کریں
🏛️ GOVERNMENT PROJECT

PHA Foundation Flats

Sector I-16, Islamabad

✅ Officially Approved
✅ Easy Installments
✅ No Hidden Charges
Starting from
PKR 60 Lac
View Details →
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں