مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 22°C
بدھ، 28 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 277.05 EUR/PKR 308.71 GBP/PKR 368.89 سونا/تولہ (عالمی) 421,369 PKR Bitcoin $80,718 USD/PKR 277.05 EUR/PKR 308.71 GBP/PKR 368.89 سونا/تولہ (عالمی) 421,369 PKR Bitcoin $80,718
قومی

پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ کیلئے اہم مفاہمتی یادداشت طے

📅 ✍️ ⏱ 3 منٹ
پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ کیلئے اہم مفاہمتی یادداشت طے
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)۔ پاکستان میں الیکٹرک وہیکل (EV) صنعت کے فروغ کے لیے ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں اسٹارچارج، اسٹارچارج انرجی پاکستان اور بہم گلوبل لمیٹڈ کے درمیان مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے گئے۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان تھے، جنہوں نے معاہدے کو پاکستان میں صاف توانائی، صنعتی ترقی اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کی جانب اہم قدم قرار دیا۔

حکومتی وژن اور الیکٹرک موبیلٹی کا فروغ

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہارون اختر خان نے کہا کہ حکومت وزیر اعظم محمد شہباز شریف کے وژن کے مطابق پاکستان میں الیکٹرک موبیلٹی کو فروغ دینے کے لیے پُرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ جلد متعارف کرائی جانے والی بیٹری انرجی اسٹوریج سسٹم (BESS) پالیسی مقامی مینوفیکچرنگ، غیر ملکی سرمایہ کاری اور پائیدار صنعتی نظام کے قیام میں اہم کردار ادا کرے گی۔

درآمدی بل میں کمی اور توانائی میں خود انحصاری

انہوں نے کہا کہ الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ سے درآمدی پیٹرولیم مصنوعات پر انحصار کم ہوگا، درآمدی بل میں کمی آئے گی، ماحولیات کا تحفظ ممکن ہوگا اور توانائی کے شعبے میں خود انحصاری کو فروغ ملے گا۔ اس طرح کے اقدامات مستقبل میں صنعتی استعداد کار کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوں گے۔

ای وی چارجنگ انفراسٹرکچر کا قیام

ہارون اختر خان نے بتایا کہ حکومت ملک بھر میں ای وی چارجنگ اسٹیشنز کے قیام کے لیے بھی اقدامات کر رہی ہے تاکہ الیکٹرک گاڑیوں کا استعمال عام شہریوں کے لیے مزید آسان اور قابلِ رسائی بنایا جا سکے۔

تکنیکی منتقلی اور روزگار کے مواقع

انہوں نے کہا کہ معروف چینی کمپنیوں کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری سے پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی بیٹریوں کی مقامی تیاری، جدید ٹیکنالوجی کی منتقلی، صنعتی استعداد میں اضافہ اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ یہ پیش رفت بین الاقوامی شراکت داری کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم سنگ میل ہے۔ تقریب میں سیکریٹری صنعت و پیداوار سیف انجم، جوائنٹ سیکریٹری فریدون اکرم شیخ، متعلقہ سرکاری حکام، اسٹارچارج، اسٹارچارج انرجی پاکستان، بہم گلوبل لمیٹڈ کے نمائندوں اور کاروباری برادری کے ارکان نے بھی شرکت کی۔

تازہ خبروں کے لیے دوست نیوز کو فالو کریں
🏛️ GOVERNMENT PROJECT

PHA Foundation Flats

Sector I-16, Islamabad

✅ Officially Approved
✅ Easy Installments
✅ No Hidden Charges
Starting from
PKR 60 Lac
View Details →
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں