تازہ ترین
تازہ ترین

معرکۂ حق میں پاک فوج نے بھارت کا ملٹی ڈومین آپریشن کا وار دورِ حاضر کی جدید جنگ پر خصوصی ڈاکومنٹری ریلیز

📅 Friday، 08 May 2026 ✍️ Muhammad Khalid ⏱ 2 منٹ مطالعہ 💬 کوئی تبصرہ نہیں
🏛️ GOVERNMENT PROJECT

PHA Foundation Flats

Sector I-16, Islamabad

✅ Approved ✅ Easy Installments ✅ No Hidden Charges
Starting from
PKR 60 Lac
View Details →
SPONSORED — Dost Marketing
f 𝕏 in شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

اسلام آباد۔8مئی (دوست نیوز):ملٹی ڈومین آپریشن کی بدولت معرکۂ حق میں کامیابی کو ایک سال مکمل ہونے پر خصوصی ڈاکومنٹری جاری کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق معرکۂ حق میں بھارت کی اشتعال انگیزی کے جواب میں پاکستان نے ملٹی ڈومین آپریشن کر کے دنیا پر ہیبت طاری کر دی۔جدید دور کی جنگ میں پاکستانی ڈرونز نے نگرانی کے ذریعے حساس علاقوں میں مسلسل مانیٹرنگ کو یقینی بنایا۔پاک فضائیہ کے شاہینوں نے بروقت ردعمل اور مؤثر حکمتِ عملی سے فضائی محاذ پر دشمن کو دھول چٹا دی۔

پاک بحریہ کے جدید سب میرینز اور ہتھیاروں کے باعث بھارت بحری سرحد پر آگے بڑھنے کی جرأت نہ کر سکا۔معرکۂ حق کے دوران مربوط کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم نے تینوں افواج کے درمیان فوری اور مؤثر رابطہ برقرار رکھا۔پاکستان نے سائبر، اسپیس، انفارمیشن اور الیکٹرانک وارفیئر صلاحیتوں سے دشمن کے مواصلاتی نظام کو مفلوج کر دیا۔سفارتی اور عسکری ہم آہنگی نے معرکۂ حق میں پاکستان کی مجموعی حکمتِ عملی کو کامیاب بنایا۔پاکستانی افواج کی پیشہ ورانہ تیاری اور ملٹی ڈومین آپریشن کی صلاحیت نے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنا دیا۔

ٹیگز: #pakistan

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *