تازہ ترین
اسلام آباد

وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین کی زیرصدارت نیشنل ویٹ اوور سائٹ کمیٹی کا 11 واں اعلیٰ سطحی اجلاس

📅 Wednesday، 29 April 2026 ✍️ Editor ⏱ 3 منٹ مطالعہ 💬 کوئی تبصرہ نہیں
rana tanver
🏛️ GOVERNMENT PROJECT

PHA Foundation Flats

Sector I-16, Islamabad

✅ Approved ✅ Easy Installments ✅ No Hidden Charges
Starting from
PKR 60 Lac
View Details →
SPONSORED — Dost Marketing
f 𝕏 in شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

اسلام آباد۔29اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے نیشنل ویٹ اوور سائٹ کمیٹی کے 11 ویں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی جس میں ملک بھر میں گندم کی خریداری مہم، کٹائی کی پیش رفت اور مارکیٹ میں رائج قیمتوں کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں وزارت کے سینئر افسران، صوبائی محکمہ زراعت کے نمائندگان، پاسکو اور دیگر متعلقہ سٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔ گندم کی فصل کی مجموعی صورتحال، خریداری اہداف اور سپلائی چین کے نظام کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ملکی مارکیٹ میں گندم کی قیمتیں عالمی رجحانات کے مطابق ہیں جو فی من 3,500 سے 4,000 روپے کے درمیان ہیں جس سے کسانوں کو مناسب معاوضہ ملتا ہے اور صارفین کے لیے بھی قیمتیں قابل برداشت رہتی ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت کسانوں کے مفادات کے تحفظ کے لیے منصفانہ قیمتوں اور ہموار خریداری نظام کو یقینی بنا رہی ہے۔رانا تنویر حسین نے موجودہ گندم ذخائر پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے یقین دلایا کہ ملک میں مقامی ضروریات پوری کرنے اور غذائی تحفظ برقرار رکھنے کے لیے وافر مقدار میں گندم موجود ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبوں نے رواں سیزن کے لیے مقررہ گندم پیداوار کے اہداف حاصل کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

وفاقی وزیر نے تمام صوبائی حکومتوں اور متعلقہ اداروں کو ہدایت دی کہ گندم کی بین الصوبائی ترسیل کو بلا رکاوٹ یقینی بنایا جائے اور کسی بھی قسم کی انتظامی یا لاجسٹک رکاوٹ کو برداشت نہ کیا جائے تاکہ ملک بھر میں گندم کی روانی برقرار رہے۔انہوں نے خریداری کے عمل میں شفافیت اور کارکردگی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ کسانوں کو بروقت ادائیگی، مناسب خریداری مراکز کی فراہمی اور غیر ضروری تاخیر کے خاتمے کو یقینی بنایا جائے۔ ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کی روک تھام کے لیے بھی اقدامات پر غور کیا گیا اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت دی گئی۔

وفاقی وزیر نے گندم کے ذخائر اور مارکیٹ رجحانات کی موثر نگرانی کے ساتھ ساتھ بہتر فیصلہ سازی کے لیے ڈیجیٹل ٹولز اور ڈیٹا پر مبنی نظام کے استعمال کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے ذخیرہ کرنے کی صلاحیت بڑھانے اور بعد از برداشت نقصانات کو کم کرنے پر بھی زور دیا۔رانا تنویر حسین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت قومی غذائی تحفظ کو یقینی بنانے، کسانوں کے مفادات کے تحفظ اور گندم کی مارکیٹ کو مستحکم رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *