مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 18°C
بدھ، 28 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 277.05 EUR/PKR 308.71 GBP/PKR 368.89 سونا/تولہ (عالمی) 420,205 PKR Bitcoin $80,446 USD/PKR 277.05 EUR/PKR 308.71 GBP/PKR 368.89 سونا/تولہ (عالمی) 420,205 PKR Bitcoin $80,446
قومی

کویت میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے سفارتخانہ پاکستان میں پروقار تقریب، یوم سیاہ منایا گیا

📅 ✍️ ⏱ 2 منٹ
کویت میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے سفارتخانہ پاکستان میں پروقار تقریب، یوم سیاہ منایا گیا (تصویر 1)
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

کویت میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے سفارتخانہ پاکستان میں پروقار تقریب، یوم سیاہ منایا گیا

کویت (رپورٹ: محمد عمر)

کویت میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے سفارتخانہ پاکستان میں پروقار تقریب، یوم سیاہ منایا گیا (تصویر 2)

کویت میں 27 اکتوبر کو یوم سیاہ کے موقع پر کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے سفارتخانہ پاکستان میں پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں کویت میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔

کویت میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے سفارتخانہ پاکستان میں پروقار تقریب، یوم سیاہ منایا گیا (تصویر 3)

تقریب کی میزبانی اور نظامت کے فرائض کمیونٹی ویلفیئر اتاشی حمزہ توقیر نے انجام دیے۔ اپنے ابتدائی کلمات میں انہوں نے کہا کہ 27 اکتوبر 1947 کو بھارتی فوج نے ریاست جموں و کشمیر میں غیر قانونی طور پر داخل ہو کر قبضے کا آغاز کیا، جس کے خلاف کشمیری عوام آج تک جدوجہد کر رہے ہیں۔ اسی مناسبت سے دنیا بھر میں کشمیری اور پاکستانی ہر سال 27 اکتوبر کو یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں۔

کویت میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے سفارتخانہ پاکستان میں پروقار تقریب، یوم سیاہ منایا گیا (تصویر 4)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے حصول تک ان کی جدوجہد آزادی کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

کویت میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے سفارتخانہ پاکستان میں پروقار تقریب، یوم سیاہ منایا گیا (تصویر 5)

اس موقع پر سفارتخانے کے فرسٹ سیکرٹری عابد اللہ نے صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے خصوصی پیغامات پڑھ کر سنائے۔ ان پیغامات میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز کے مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا گیا۔

تقریب کے دوران پروجیکٹر اسکرین پر ایک دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی، جس میں کشمیری عوام پر بھارتی فوج کے مظالم، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور ان کی جدوجہد آزادی کو اجاگر کیا گیا۔

تقریب کے اختتام پر کشمیری عوام کی آزادی، پاکستان اور کویت کی ترقی، خوشحالی اور سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ شرکاء کے لیے ریفریشمنٹ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔

تازہ خبروں کے لیے دوست نیوز کو فالو کریں
🏛️ GOVERNMENT PROJECT

PHA Foundation Flats

Sector I-16, Islamabad

✅ Officially Approved
✅ Easy Installments
✅ No Hidden Charges
Starting from
PKR 60 Lac
View Details →
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں