مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 16°C
بدھ، 28 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 277.05 EUR/PKR 308.71 GBP/PKR 368.89 سونا/تولہ (عالمی) 420,766 PKR Bitcoin $80,847 USD/PKR 277.05 EUR/PKR 308.71 GBP/PKR 368.89 سونا/تولہ (عالمی) 420,766 PKR Bitcoin $80,847
قومی

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 31 اکتوبر تک توسیع

📅 ✍️ ⏱ 2 منٹ
انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 31 اکتوبر تک توسیع
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

*انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 31 اکتوبر تک توسیع*

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس سال 2026 کے لیے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں مزید 15 دن کی توسیع کرتے ہوئے 31 اکتوبر 2026 مقرر کر دی ہے۔

ایف بی آر کے مطابق یہ فیصلہ مختلف تجارتی تنظیموں اور ٹیکس بار ایسوسی ایشنز کی درخواستوں پر کیا گیا ہے۔ اس سے قبل انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر سے بڑھا کر 15 اکتوبر 2026 کی گئی تھی۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری سرکلر کے مطابق انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 214A کے تحت حاصل اختیارات استعمال کرتے ہوئے تاریخ میں مزید توسیع کی گئی ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق ان ٹیکس دہندگان پر ہوگا جن کے لیے گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر 2026 مقرر تھی۔

توسیع کے بعد متعلقہ ٹیکس دہندگان اب 31 اکتوبر 2026 تک اپنے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرا سکیں گے۔

تازہ خبروں کے لیے دوست نیوز کو فالو کریں
🏛️ GOVERNMENT PROJECT

PHA Foundation Flats

Sector I-16, Islamabad

✅ Officially Approved
✅ Easy Installments
✅ No Hidden Charges
Starting from
PKR 60 Lac
View Details →
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں