ڈیرہ اسماعیل خان میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ، 8 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
ڈیرہ اسماعیل خان میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ، 8 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
ڈیرہ اسماعیل خان: خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں دیرینہ ذاتی اور سیاسی رنجش پر دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق واقعہ والی بال میچ کے بعد پیش آیا، جہاں دونوں گروپوں کے افراد کا آمنا سامنا ہوا۔ پولیس حکام کے مطابق واپسی کے دوران مہمانِ خصوصی اور ان کے ساتھیوں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔
حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق ہیبت خان گروپ سے بتایا جا رہا ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔ حکام واقعے کی وجوہات اور فائرنگ میں ملوث افراد کے کردار کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ مختلف میڈیا رپورٹس میں واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد مختلف بتائی گئی ہے۔
