مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
جمعرات، 8 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 277.08 EUR/PKR 310.30 GBP/PKR 366.25 سونا/تولہ 428,718 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $83,088 USD/PKR 277.08 EUR/PKR 310.30 GBP/PKR 366.25 سونا/تولہ 428,718 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $83,088
قومی

آٹھواں ورلڈ تائیکوانڈو پریزیڈنٹ کپ، سینئر کیوروگی میں ایران 5 گولڈ میڈلز کے ساتھ سرفہرست

📅 منگل، 18 اگست 2026 ✍️ Dost news ⏱ 2 منٹ
آٹھواں ورلڈ تائیکوانڈو پریزیڈنٹ کپ، سینئر کیوروگی میں ایران 5 گولڈ میڈلز کے ساتھ سرفہرست (تصویر 1)
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

آٹھواں ورلڈ تائیکوانڈو پریزیڈنٹ کپ، سینئر کیوروگی میں ایران 5 گولڈ میڈلز کے ساتھ سرفہرست

لاہور (رپورٹ محمد اقبال ہارپر) جناح اسپورٹس کمپلیکس میں جاری آٹھویں ورلڈ تائیکوانڈو پریزیڈنٹ کپ 2026 ایشین ریجن کے دوسرے روز سینئر کیوروگی کیٹیگری کے مقابلے ہوئے، جن میں ایران نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 گولڈ میڈلز کے ساتھ برتری حاصل کرلی۔

آٹھواں ورلڈ تائیکوانڈو پریزیڈنٹ کپ، سینئر کیوروگی میں ایران 5 گولڈ میڈلز کے ساتھ سرفہرست (تصویر 2)

مردوں کی 74، 58 اور 87 کلوگرام کیٹیگریز میں ایران کے کھلاڑیوں نے گولڈ میڈلز حاصل کیے، جبکہ خواتین کی کیٹیگریز میں بھی ایران نے 73 اور 62 کلوگرام میں سونے کے تمغے اپنے نام کیے۔

آٹھواں ورلڈ تائیکوانڈو پریزیڈنٹ کپ، سینئر کیوروگی میں ایران 5 گولڈ میڈلز کے ساتھ سرفہرست (تصویر 3)

جنوبی کوریا نے خواتین کی 49 کلوگرام کیٹیگری میں گولڈ میڈل حاصل کیا اور ایک گولڈ کے ساتھ میڈلز ٹیبل پر دوسرے نمبر پر ہے۔

آٹھواں ورلڈ تائیکوانڈو پریزیڈنٹ کپ، سینئر کیوروگی میں ایران 5 گولڈ میڈلز کے ساتھ سرفہرست (تصویر 4)

ایونٹ کے دوسرے روز سینئر کیوروگی کے مختلف وزن کے مقابلوں میں کھلاڑیوں نے بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

آٹھویں ورلڈ تائیکوانڈو پریزیڈنٹ کپ 2026 ایشین ریجن کے تیسرے روز بھی سینئر کیوروگی کیٹیگری کے مزید مقابلے ہوں گے۔

SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں