مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
جمعرات، 8 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 277.08 EUR/PKR 310.30 GBP/PKR 366.25 سونا/تولہ 258,500 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $82,972 USD/PKR 277.08 EUR/PKR 310.30 GBP/PKR 366.25 سونا/تولہ 258,500 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $82,972
قومی

واٹس ایپ اکاؤنٹ بلاک ہونے کا امکان، پی ٹی اے کا پاکستانی صارفین کو انتباہ

📅 منگل، 18 اگست 2026 ✍️ Dost news ⏱ 3 منٹ
واٹس ایپ اکاؤنٹ بلاک ہونے کا امکان، پی ٹی اے کا پاکستانی صارفین کو انتباہ
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

واٹس ایپ اکاؤنٹ بلاک ہونے کا امکان، پی ٹی اے کا پاکستانی صارفین کو انتباہ

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے پاکستانی واٹس ایپ صارفین کو خبردار کیا ہے کہ غیر فعال، منسوخ یا طویل عرصے سے استعمال نہ ہونے والے موبائل نمبرز سے منسلک واٹس ایپ اکاؤنٹس کسی بھی وقت بلاک کیے جا سکتے ہیں۔

پی ٹی اے کے مطابق غیر فعال موبائل نمبرز سے منسلک واٹس ایپ اکاؤنٹس سکیورٹی کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں، کیونکہ طویل عرصے تک استعمال نہ ہونے والے نمبرز بعد میں کسی دوسرے صارف کو دوبارہ جاری کیے جا سکتے ہیں۔

اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ایسی صورت میں سابق صارف کے واٹس ایپ اکاؤنٹ، اس سے منسلک ڈیٹا اور دیگر معلومات تک غیر مجاز رسائی یا غلط استعمال کا خدشہ پیدا ہو سکتا ہے۔

پی ٹی اے نے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ایسے موبائل نمبر سے منسلک ہو جو فعال ہو اور ان کے موجودہ استعمال میں ہو۔

جن صارفین کے موبائل نمبرز غیر فعال یا منسوخ ہو چکے ہیں، انہیں مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹ کو فوری طور پر اپنے موجودہ فعال نمبر سے منسلک کریں۔

پی ٹی اے نے مزید کہا کہ جو صارفین اپنا موبائل نمبر تبدیل کر چکے ہیں، وہ واٹس ایپ میں موجود نمبر تبدیل کرنے کے آپشن کے ذریعے اپنا اکاؤنٹ نئے فعال نمبر پر منتقل کریں تاکہ اکاؤنٹ پر ان کا کنٹرول برقرار رہے۔

اتھارٹی کے مطابق اس اقدام کا مقصد غیر فعال سمز سے منسلک واٹس ایپ اکاؤنٹس کے ذریعے ہونے والی ممکنہ فراڈ اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام اور صارفین کی ڈیجیٹل سکیورٹی کو بہتر بنانا ہے۔

واٹس ایپ کی جانب سے بھی اسپیم، فراڈ اور صارفین کی سکیورٹی کو نقصان پہنچانے والی سرگرمیوں میں ملوث اکاؤنٹس کے خلاف کارروائی کی جاتی ہے۔

پی ٹی اے نے صارفین پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی سم کی حیثیت چیک کریں اور اگر نمبر غیر فعال ہو چکا ہے تو واٹس ایپ اکاؤنٹ کو بروقت فعال موبائل نمبر سے منسلک کر لیں۔

SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں