مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
جمعرات، 8 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 277.08 EUR/PKR 310.30 GBP/PKR 366.25 سونا/تولہ 428,469 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $83,101 USD/PKR 277.08 EUR/PKR 310.30 GBP/PKR 366.25 سونا/تولہ 428,469 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $83,101
قومی

ایران سے مذاکرات میں رکاوٹ ڈالی تو تم پر بمباری کروں گا، ٹرمپ کی اومان کو دھمکی

📅 پیر، 17 اگست 2026 ✍️ Dost news ⏱ 3 منٹ
ایران سے مذاکرات میں رکاوٹ ڈالی تو تم پر بمباری کروں گا، ٹرمپ کی اومان کو دھمکی
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

ایران سے مذاکرات میں رکاوٹ ڈالی تو تم پر بمباری کروں گا، ٹرمپ کی اومان کو دھمکی

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ مذاکرات میں رکاوٹ بننے کی صورت میں اومان کو بمباری کی دھمکی دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ مسقط نے امریکی کوششوں میں مداخلت کی تو اسے سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔

ٹرمپ نے فاکس نیوز سے ٹیلی فون پر گفتگو میں اومان کے کردار سے متعلق سوال کے جواب میں سخت لہجہ اختیار کرتے ہوئے کہا کہ اگر اعمان راستے میں آیا تو امریکا اسے نشانہ بنائے گا۔ امریکی صدر کا یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب اومان ایران کے ساتھ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے اور بحری آمدورفت بحال کرنے کے لیے مذاکرات کر رہا ہے۔

ایرانی حکام کے مطابق تہران اور مسقط آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی آمدورفت کے لیے راستوں کے نقشے پر اتفاق کے قریب پہنچ چکے ہیں اور معاہدے کی تفصیلات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین توانائی گزرگاہوں میں شمار ہوتی ہے اور عالمی تیل و گیس کی ترسیل میں اس کا اہم کردار ہے۔

امریکا اور ایران کے درمیان 60 روزہ مذاکراتی مدت ختم ہو چکی ہے، تاہم دونوں ممالک کسی حتمی معاہدے تک نہیں پہنچ سکے۔ واشنگٹن آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کو اپنی اہم ترجیحات میں شامل کر رہا ہے، جبکہ تہران نے اس معاملے پر اپنی شرائط پیش کی ہیں۔

عمان طویل عرصے سے امریکا اور ایران کے درمیان رابطوں اور مذاکرات میں ثالث کا کردار ادا کرتا آیا ہے۔ موجودہ بحران میں بھی مسقط تہران کے ساتھ بات چیت کے ذریعے آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کی محفوظ آمدورفت بحال کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

ٹرمپ نے فاکس نیوز کو انٹرویو میں یہ دعویٰ بھی کیا کہ امریکا کے ایران کی پاسداران انقلاب کے بعض حکام کے ساتھ براہ راست پس پردہ رابطے ہیں۔ تاہم پاسداران انقلاب کے ترجمان نے امریکی صدر کے اس دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا کوئی رابطہ موجود نہیں۔

SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں