مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
جمعہ، 9 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 277.02 EUR/PKR 310.47 GBP/PKR 366.18 سونا/تولہ 435,835 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $82,626 USD/PKR 277.02 EUR/PKR 310.47 GBP/PKR 366.18 سونا/تولہ 435,835 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $82,626
قومی

اسحاق ڈار، کینیڈین وزیر خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو؛ مکہ دفاعی معاہدہ اور ایران، امریکا کشیدگی پر تبادلہ خیال

📅 اتوار، 09 اگست 2026 ✍️ Dost news ⏱ 2 منٹ
اسحاق ڈار، کینیڈین وزیر خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو؛ مکہ دفاعی معاہدہ اور ایران، امریکا کشیدگی پر تبادلہ خیال
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

اسحاق ڈار، کینیڈین وزیر خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو؛ مکہ دفاعی معاہدہ اور ایران، امریکا کشیدگی پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند سے ٹیلی فون پر گفتگو کی، جس میں علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق گفتگو میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان حالیہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر بھی بات ہوئی۔ اسحاق ڈار نے کینیڈین وزیر خارجہ کو معاہدے کی بنیادی روح اور تینوں ممالک کے علاقائی امن، استحکام اور سلامتی کے لیے مشترکہ عزم سے آگاہ کیا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی اور خطے کی مجموعی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

اسحاق ڈار نے مقبوضہ مشرقی یروشلم کی صورتحال اور اردن میں حالیہ وزارتی اجلاس کے حوالے سے بھی بات کی۔

دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔ اسحاق ڈار نے کینیڈین وزیر خارجہ کے حالیہ دورہ پاکستان پر بھی ان کا شکریہ ادا کیا۔

SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں