مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
جمعہ، 9 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 277.02 EUR/PKR 310.47 GBP/PKR 366.18 سونا/تولہ 435,835 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $82,626 USD/PKR 277.02 EUR/PKR 310.47 GBP/PKR 366.18 سونا/تولہ 435,835 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $82,626
قومی

تمام مطالبات پورے ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھولیں گے، ایرانی پاسداران انقلاب کا اعلان

📅 اتوار، 09 اگست 2026 ✍️ Dost news ⏱ 2 منٹ
تمام مطالبات پورے ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھولیں گے، ایرانی پاسداران انقلاب کا اعلان
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

تمام مطالبات پورے ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھولیں گے، ایرانی پاسداران انقلاب کا اعلان

تہران، 9 اگست: ایرانی پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے تہران کی جانب سے پیش کردہ تمام شرائط پوری ہونے تک آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کو کھولنے کا فیصلہ ایران کے مطالبات کی تکمیل سے مشروط ہے، جن میں جنگ کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کا معاوضہ بھی شامل ہے۔

ایرانی حکام نے اس سے قبل امریکہ سے جنگی کارروائیاں ختم کرنے، ایران کے خلاف عائد پابندیاں اٹھانے اور دیگر مطالبات پورے کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

آبنائے ہرمز خلیج فارس کو خلیج عمان اور بحیرہ عرب سے ملانے والی انتہائی اہم عالمی آبی گزرگاہ ہے، جہاں سے دنیا کی توانائی کی تجارت کا ایک بڑا حصہ گزرتا ہے۔ آبنائے کی بندش سے عالمی تیل اور گیس کی سپلائی اور بین الاقوامی بحری تجارت متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

ایرانی مؤقف کے مطابق آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لیے امریکہ کو تہران کی تمام شرائط پر عمل درآمد کرنا ہوگا۔

SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں