مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
ہفتہ، 10 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 277.02 EUR/PKR 310.47 GBP/PKR 366.18 سونا/تولہ 435,846 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $82,563 USD/PKR 277.02 EUR/PKR 310.47 GBP/PKR 366.18 سونا/تولہ 435,846 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $82,563
قومی

امریکا غیر ملکی صحافیوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی جانچ کرے گا

📅 جمعہ، 07 اگست 2026 ✍️ Dost news ⏱ 2 منٹ
امریکا غیر ملکی صحافیوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی جانچ کرے گا
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

امریکا غیر ملکی صحافیوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی جانچ کرے گا

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ نے امریکا میں کام کرنے کے لیے ویزا حاصل کرنے والے غیر ملکی صحافیوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی جانچ پڑتال کا فیصلہ کیا ہے۔

رائٹرز کے مطابق یہ اقدام ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے ویزا درخواست گزاروں کی آن لائن سرگرمیوں کی جانچ کے دائرہ کار کو مزید وسیع کرنے کے تحت کیا جارہا ہے۔ غیر ملکی میڈیا نمائندگان بھی اب اس اسکریننگ میں شامل ہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق اس اقدام کے تحت ویزا درخواست گزاروں کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اسکریننگ کے لیے دستیاب رکھنا ہوں گے۔ امریکا نے اس سے قبل متعدد دیگر ویزا کیٹیگریز کے درخواست گزاروں کے لیے بھی آن لائن سرگرمیوں کی جانچ شروع کی تھی۔

امریکی محکمہ خارجہ نے ایک اندرونی دستاویز سے متعلق رپورٹ کی مخصوص تفصیلات کی تصدیق کرنے سے انکار کیا، تاہم ایک ترجمان نے کہا کہ محکمہ خارجہ ہر غیر ملکی شہری کی زیادہ سے زیادہ ممکنہ حد تک اسکریننگ اور جانچ کرتا ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ وہ امریکی قوانین کی پابندی کرے اور امریکی سلامتی، عوامی تحفظ یا قومی مفادات کے لیے خطرہ نہ ہو۔

رپورٹ کے مطابق یہ پالیسی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ٹرمپ انتظامیہ نے امیگریشن اور ویزا فیصلوں میں درخواست گزاروں کی آن لائن سرگرمیوں کو زیادہ اہمیت دینا شروع کردی ہے۔ انتظامیہ پہلے ہی بعض غیر ملکی طلبہ کے خلاف سوشل میڈیا سرگرمیوں اور سیاسی اظہار کے معاملے پر ویزا منسوخی سمیت اقدامات کرچکی ہے۔

تاہم نئی پالیسی کے نفاذ کی حتمی تاریخ ابھی واضح نہیں کی گئی۔ اس اقدام پر آزادی اظہار اور صحافتی آزادی کے حوالے سے بھی خدشات سامنے آنے کا امکان ہے۔

SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں