مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
ہفتہ، 10 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.88 EUR/PKR 310.27 GBP/PKR 366.32 سونا/تولہ 435,634 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $82,532 USD/PKR 276.88 EUR/PKR 310.27 GBP/PKR 366.32 سونا/تولہ 435,634 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $82,532
قومی

اٹلی نے روم ایئرپورٹ کے کاؤنٹر ڈرون منصوبے سے اسرائیلی کمپنیوں کو ہٹا دیا

📅 جمعرات، 06 اگست 2026 ✍️ Dost news ⏱ 2 منٹ
اٹلی نے روم ایئرپورٹ کے کاؤنٹر ڈرون منصوبے سے اسرائیلی کمپنیوں کو ہٹا دیا
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

اٹلی نے روم ایئرپورٹ کے کاؤنٹر ڈرون منصوبے سے اسرائیلی کمپنیوں کو ہٹا دیا

روم: اٹلی کی اعلیٰ انتظامی عدالت نے روم کے فیومیچینو بین الاقوامی ہوائی اڈے کے کاؤنٹر ڈرون سیکیورٹی منصوبے سے اسرائیلی کمپنیوں کو ہٹا کر ان کی جگہ ایک اطالوی کمپنی کو ذمہ داری دینے کا حکم دے دیا ہے، جسے دفاعی اور سفارتی حلقوں میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

اطالوی اخبار "ایل سولی 24 اورے” (Il Sole 24 Ore) کے مطابق عدالت نے ہوائی اڈے کی انتظامیہ "ایروپورتی دی روما” (ADR) کو ہدایت کی ہے کہ وہ 60 روز کے اندر اطالوی الیکٹرانک وارفیئر کمپنی ای ایل ٹی (Elettronica S.p.A.) کے ساتھ نیا معاہدہ کرے، جس کے نتیجے میں اسرائیلی دفاعی کمپنی رافیل ایڈوانسڈ ڈیفنس سسٹمز اور اس کی شراکت دار کمپنی اس منصوبے سے باہر ہو جائیں گی۔

رپورٹ کے مطابق عدالت نے قرار دیا کہ فیومیچینو ایئرپورٹ پر نصب ریڈار نظام اپنی تکنیکی خصوصیات کے باعث فوجی نوعیت کا سامان تصور ہوتا ہے، جبکہ اس کی درآمد اور استعمال کے لیے مطلوبہ قانونی اجازت نامے موجود نہیں تھے۔ اسی بنیاد پر پہلے دیا گیا ٹھیکہ منسوخ کر دیا گیا۔

عدالت نے مقدمے کا ریکارڈ روم کے سرکاری پراسیکیوٹر کے دفتر بھیجنے کا بھی حکم دیا ہے تاکہ یہ جائزہ لیا جا سکے کہ خریداری کے عمل میں کسی ممکنہ فوجداری بے ضابطگی کی تحقیقات کی ضرورت ہے یا نہیں۔ دوسری جانب ایروپورتی دی روما نے کہا ہے کہ وہ عدالتی فیصلے پر مکمل عمل کرے گی اور اس دوران ایئرپورٹ کی سیکیورٹی اور کاؤنٹر ڈرون نظام کی کارکردگی برقرار رکھی جائے گی۔

SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں