مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
ہفتہ، 10 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.88 EUR/PKR 310.27 GBP/PKR 366.32 سونا/تولہ 435,634 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $82,532 USD/PKR 276.88 EUR/PKR 310.27 GBP/PKR 366.32 سونا/تولہ 435,634 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $82,532
قومی

نیشنل پریس کلب میں جلد اور بالوں کی صحت سے متعلق مفت میڈیکل کیمپ

📅 جمعرات، 06 اگست 2026 ✍️ Dost news ⏱ 3 منٹ
نیشنل پریس کلب میں جلد اور بالوں کی صحت سے متعلق مفت میڈیکل کیمپ
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

نیشنل پریس کلب میں جلد اور بالوں کی صحت سے متعلق مفت میڈیکل کیمپ

اسلام آباد: نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے زیر اہتمام ممبران اور ان کے اہل خانہ کے لیے جلد اور بالوں کی صحت سے متعلق خصوصی مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں معروف ماہر امراض جلد ڈاکٹر عباس شاہ نے مریضوں کا مفت معائنہ کیا اور انہیں طبی مشورے فراہم کیے۔

میڈیکل کیمپ میں نیشنل پریس کلب کے ممبران اور ان کے اہل خانہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ڈاکٹر عباس شاہ نے جلدی امراض، بالوں کے جھڑنے، الرجی، ایکنی، فنگس، ایگزیما اور دیگر مسائل کا معائنہ کرتے ہوئے مریضوں کو علاج، ادویات اور احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جلد اور بالوں کی صحت مجموعی جسمانی صحت کا اہم حصہ ہے، اس لیے بروقت تشخیص اور مناسب علاج انتہائی ضروری ہے۔

کیمپ کے موقع پر نیشنل پریس کلب کے صدر عبدالرزاق سیال اور سیکرٹری ڈاکٹر فرقان راؤ نے بھی انتظامات کا جائزہ لیا۔ صدر عبدالرزاق سیال نے کہا کہ نیشنل پریس کلب اپنے ممبران اور ان کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود کو ترجیح دیتے ہوئے مختلف طبی، فلاحی اور سماجی سرگرمیوں کا انعقاد کر رہا ہے تاکہ صحافی برادری کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

سیکرٹری ڈاکٹر فرقان راؤ نے ڈاکٹر عباس شاہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی مصروفیات کے باوجود نیشنل پریس کلب آکر ممبران اور ان کے اہل خانہ کا مفت طبی معائنہ کیا، جو قابل تحسین اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحافی معاشرے کا اہم ستون ہیں اور ان کی صحت کا تحفظ بھی نہایت ضروری ہے۔

شرکاء نے میڈیکل کیمپ کے انعقاد کو سراہتے ہوئے نیشنل پریس کلب کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی مختلف شعبوں کے ماہر ڈاکٹروں کے تعاون سے ایسے فلاحی میڈیکل کیمپس کا انعقاد جاری رکھا جائے گا تاکہ صحافی برادری اور ان کے اہل خانہ کو معیاری طبی سہولیات میسر آ سکیں۔

SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں