مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
ہفتہ، 10 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.88 EUR/PKR 310.27 GBP/PKR 366.32 سونا/تولہ 435,634 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $82,606 USD/PKR 276.88 EUR/PKR 310.27 GBP/PKR 366.32 سونا/تولہ 435,634 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $82,606
قومی

ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے خضدار میں 20 کروڑ ڈالر کی اسٹریٹجک معدنی سرمایہ کاری کی راہ ہموار

📅 بدھ، 05 اگست 2026 ✍️ Dost news ⏱ 3 منٹ
ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے خضدار میں 20 کروڑ ڈالر کی اسٹریٹجک معدنی سرمایہ کاری کی راہ ہموار
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے خضدار میں 20 کروڑ ڈالر کی اسٹریٹجک معدنی سرمایہ کاری کی راہ ہموار

اسلام آباد، 5 اگست: اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) نے خضدار میں بارائٹ، سیسہ اور زنک (بی ایل زیڈ) منصوبے سے متعلق طویل عرصے سے زیر التوا مسائل حل کروا کر 20 کروڑ امریکی ڈالر کی اسٹریٹجک سرمایہ کاری کی راہ ہموار کر دی ہے، جس سے پاکستان کے معدنی وسائل کی ترقی کے عزم کو مزید تقویت ملی ہے۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق یہ منصوبہ دسمبر 2023 سے ایس آئی ایف سی کے ایجنڈے پر شامل تھا۔ اس پر پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) اور بولان مائننگ انٹرپرائزز (بی ایم ای) مشترکہ طور پر کام کر رہے ہیں، جبکہ پی پی ایل منصوبے کا آپریٹر ہے اور اس میں اس کا 50 فیصد ورکنگ شیئر ہے۔

بلوچستان کے معدنی وسائل سے مالا مال ضلع خضدار میں واقع اس منصوبے کو پاکستان کے اہم ترین معدنی منصوبوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ اس میں تقریباً 6 کروڑ 90 لاکھ ٹن معدنی ذخائر موجود ہیں، جبکہ منصوبے کی متوقع مدت 34 سال ہے۔

اعلامیے کے مطابق اس منصوبے سے سالانہ 15 سے 23 کروڑ امریکی ڈالر تک آمدنی متوقع ہے۔ اس کے علاوہ معدنی برآمدات میں اضافہ، روزگار کے نئے مواقع اور بلوچستان کی معاشی ترقی میں بھی نمایاں کردار ادا ہوگا۔

ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے لیز سے متعلق طویل عرصے سے زیر التوا مسائل حل کیے گئے، جس کے بعد منصوبے پر عملی پیش رفت ممکن ہوئی۔ پاکستان منرل فورم 2025 کے موقع پر آپریشنل معاہدے پر دستخط کے ساتھ منصوبے کے نفاذ کے مرحلے کا باقاعدہ آغاز بھی کر دیا گیا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ منصوبے میں پیش رفت حکومتِ پاکستان کے سرمایہ کار دوست ماحول، رکاوٹوں کے خاتمے، اسٹریٹجک سرمایہ کاری کے فروغ اور معدنی وسائل کی ذمہ دارانہ ترقی کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

ایس آئی ایف سی کے مطابق یہ کامیابی پاکستان کے معدنی شعبے کی غیر استعمال شدہ صلاحیت کو بروئے کار لانے، سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے اور معدنیات کے شعبے میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کے ذریعے پائیدار اقتصادی ترقی کے فروغ میں اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔

SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں