مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 27°C
بدھ، 28 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 277.05 EUR/PKR 308.71 GBP/PKR 368.89 سونا/تولہ (عالمی) 419,509 PKR Bitcoin $80,832 USD/PKR 277.05 EUR/PKR 308.71 GBP/PKR 368.89 سونا/تولہ (عالمی) 419,509 PKR Bitcoin $80,832
قومی

اسحاق ڈار اور اردن کے وزیر خارجہ کی فلسطین صورتحال پر تشویش

📅 ✍️ ⏱ 3 منٹ
اسحاق ڈار اور اردن کے وزیر خارجہ کی فلسطین صورتحال پر تشویش
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور اردن کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ ایمن الصفدی نے فلسطین کی بگڑتی ہوئی صورتحال، خصوصاً غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے میں جاری اسرائیلی فوجی کارروائیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اس سے قبل نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت سفارتی مشنز کا اجلاس بھی منعقد ہوا تھا جس میں علاقائی امور کا احاطہ کیا گیا۔

غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں کی شدید مذمت

سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان منگل کو ہونے والی ٹیلیفونک گفتگو میں غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فضائی حملوں، زمینی کارروائیوں اور آبادکاروں کے بڑھتے ہوئے تشدد پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ یاد رہے کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی امریکی کانگریسی وفد سے اہم ملاقات میں بھی فلسطینی مسئلے پر پاکستان کا موقف دوٹوک انداز میں پیش کیا گیا تھا۔

مسجد اقصیٰ کے تقدس کی پامالی پر تشویش

اسحاق ڈار اور ایمن الصفدی نے مقبوضہ مشرقی یروشلم میں واقع مسجد اقصیٰ کے احاطے میں اسرائیلی آبادکاروں اور انتہا پسند گروہوں کی جانب سے بار بار بڑے پیمانے پر کی جانے والی دراندازی اور فلسطینی نمازیوں پر عائد پابندیوں کی سخت مذمت کی۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ اس نوعیت کی اشتعال انگیز کارروائیاں مقدس مقام کے تقدس کی خلاف ورزی ہیں، خطے میں کشیدگی کو ہوا دیتی ہیں اور امن کے امکانات کو نقصان پہنچاتی ہیں۔ اس حوالے سے حوثیوں کی بڑھتی عسکری سرگرمیوں سے یمن میں جنگ کے خدشات پر بھی عالمی سطح پر تشویش پائی جاتی ہے۔

سفارتی کوششوں میں تیزی

گفتگو کے دوران اردن کی جانب سے عرب اور اسلامی ممالک کے ایک گروپ کا اجلاس بلانے کی تجویز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، تاکہ فلسطین کی بدلتی صورتحال کا جائزہ لیا جا سکے اور سفارتی کوششوں اور مشترکہ ردعمل کو مؤثر انداز میں مربوط بنایا جا سکے۔ اردن کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ ایمن الصفدی نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار اور سفارتی کوششوں کو سراہتے ہوئے جاری سفارتی اقدامات کے مثبت نتائج کی امید ظاہر کی۔

فلسطین کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت

اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے جائز حقوق کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دو ریاستی حل کی بنیاد پر منصفانہ، دیرپا اور جامع امن کی حمایت جاری رکھے گا، جس کے تحت 1967ء سے پہلے کی سرحدوں کی بنیاد پر ایک آزاد، خودمختار، جغرافیائی طور پر مربوط اور قابلِ عمل فلسطینی ریاست قائم کی جائے، جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔

تازہ خبروں کے لیے دوست نیوز کو فالو کریں
🏛️ GOVERNMENT PROJECT

PHA Foundation Flats

Sector I-16, Islamabad

✅ Officially Approved
✅ Easy Installments
✅ No Hidden Charges
Starting from
PKR 60 Lac
View Details →
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں