مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 23°C
جمعرات، 29 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.91 EUR/PKR 308.64 GBP/PKR 368.46 سونا/تولہ (عالمی) 420,075 PKR Bitcoin $80,297 USD/PKR 276.91 EUR/PKR 308.64 GBP/PKR 368.46 سونا/تولہ (عالمی) 420,075 PKR Bitcoin $80,297
قومی

کینیڈین وزیر خارجہ انیتا آنند کی وزارت داخلہ آمد، محسن نقوی سے ملاقات

📅 ✍️ ⏱ 3 منٹ
کینیڈین وزیر خارجہ انیتا آنند کی وزارت داخلہ آمد، محسن نقوی سے ملاقات
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)۔ کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند نے وزارت داخلہ کا دورہ کیا اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے تفصیلی ملاقات کی۔ اس سے قبل کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند کی آرمی چیف سید عاصم منیر سے اہم ملاقات بھی ہو چکی ہے جس میں دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

تفصیلی مذاکرات اور اہم امور پر تبادلہ خیال

وزارت داخلہ میں ہونے والی ملاقات کے دوران پاک کینیڈا تعلقات، تجارت، سکیورٹی اور باہمی روابط بڑھانے سمیت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، کینیڈین ہائی کمشنر، ڈائریکٹر جنرل وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ڈی جی ایف آئی اے) اور ایڈیشنل سیکرٹریز داخلہ سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

انسانی سمگلنگ اور سائبر کرائمز کی روک تھام پر اتفاق

ملاقات کے دوران غیر قانونی امیگریشن، انسانی سمگلنگ اور سائبر کرائمز کی روک تھام کے لیے مشترکہ اقدامات اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران کے لیے ٹریننگ و ایکس چینج پروگرامز شروع کرنے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور کینیڈین وزیر خارجہ کی اہم ملاقات میں بھی دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے فروغ پر زور دیا گیا تھا۔

مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر اتفاق

دونوں وزراء نے دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم اور فعال بنانے کے لیے ایک مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر جلد دستخط کرنے پر اتفاق کیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کینیڈا کے ساتھ تمام شعبوں میں اپنے تعلقات کو فروغ دینا چاہتا ہے اور کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی دونوں ممالک کی ترقی میں انتہائی فعال اور مثبت کردار ادا کر رہی ہے۔

وزیر مملکت اور کینیڈین وزیر خارجہ کے تاثرات

وزیر مملکت طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ کینیڈا کے ساتھ مشترکہ مفادات کے شعبوں میں اشتراک بڑھانے کے معاہدے سے دوطرفہ تعلقات کو نئی جلا ملے گی۔ کینیڈین وزیر خارجہ انیتا آنند نے پاکستان کے ساتھ اپنے ملک کے تعلقات کو انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے کہا کہ کینیڈا پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے اور اس باہمی تعاون کو مزید منظم کرنے کے لیے ایک جامع فریم ورک مرتب کیا جانا چاہیے۔

تازہ خبروں کے لیے دوست نیوز کو فالو کریں
🏛️ GOVERNMENT PROJECT

PHA Foundation Flats

Sector I-16, Islamabad

✅ Officially Approved
✅ Easy Installments
✅ No Hidden Charges
Starting from
PKR 60 Lac
View Details →
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں