مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 27°C
جمعرات، 29 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.91 EUR/PKR 308.64 GBP/PKR 368.46 سونا/تولہ (عالمی) 419,088 PKR Bitcoin $80,109 USD/PKR 276.91 EUR/PKR 308.64 GBP/PKR 368.46 سونا/تولہ (عالمی) 419,088 PKR Bitcoin $80,109
تازہ ترین

ورلڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کوآپریشن آرگنائزیشن کے قیام کے معاہدے پر 29 ممالک نے دستخط کر دیے

📅 🔄 اپ ڈیٹ: ✍️ ⏱ 2 منٹ
ورلڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کوآپریشن آرگنائزیشن کے قیام کے معاہدے پر 29 ممالک نے دستخط کر دیے
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

شنگھائی۔17جولائی (اے پی پی):ورلڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کوآپریشن آرگنائزیشن (WAICO) کے قیام کے معاہدے پر29 ممالک نے دستخط کر دیے۔

اماراتی نیوز ایجنسی نے شنہوا کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ڈبلیو اے آئی سی اوایک آزاد بین الحکومتی بین الاقوامی تنظیم ہوگی، جس کا صدر دفتر شنگھائی میں قائم کیا جائے گا۔معاہدے پر دستخط کرنے والے 29 ممالک میں پاکستان، روس، قازقستان، لاؤس اور انڈونیشیا سمیت دیگر ممالک شامل ہیں، جو تنظیم کے بانی ارکان ہوں گے۔معاہدے کے مطابق تنظیم اقوام متحدہ کے منشور کے مقاصد کی پاسداری، باہمی مشاورت، مشترکہ تعاون اور مشترکہ مفاد کے اصولوں کے تحت کام کرے گی اور انسانی فلاح کو اپنی سرگرمیوں کا محور بنائے گی۔تنظیم کا مقصد مصنوعی ذہانت (AI) کے شعبے میں بین الاقوامی تعاون اور عالمی نظم و نسق کو فروغ دینا، اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ مصنوعی ذہانت محفوظ، منصفانہ اور انسانیت کے لیے مفید ہو، تاکہ اس کی صحت مند اور منظم ترقی سے پوری دنیا مستفید ہو سکے۔

تازہ خبروں کے لیے دوست نیوز کو فالو کریں
ٹیگز: #international
🏛️ GOVERNMENT PROJECT

PHA Foundation Flats

Sector I-16, Islamabad

✅ Officially Approved
✅ Easy Installments
✅ No Hidden Charges
Starting from
PKR 60 Lac
View Details →
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں