مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 18°C
اتوار، 1 نومبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.75 EUR/PKR 309.02 GBP/PKR 370.50 سونا/تولہ (عالمی) 402,290 PKR Bitcoin $78,033 USD/PKR 276.75 EUR/PKR 309.02 GBP/PKR 370.50 سونا/تولہ (عالمی) 402,290 PKR Bitcoin $78,033
قومی

اسحاق ڈار اور شہزادہ فیصل بن فرحان کی ٹیلیفون پر گفتگو، علاقائی امور پر تبادلہ خیال

📅 ✍️ ⏱ 1 منٹ
تصویر
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

اسلام آباد۔2جولائی (اے پی پی): نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے مملکت سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے ٹیلیفون پر گفتگو کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے کی مجموعی صورتحال بالخصوص دوحہ میں حالیہ ثالثی مذاکرات کے دور پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے مذاکرات میں ہونے والی مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ یہ بات چیت مستقبل قریب میں بھی جاری رہے گی۔

سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد کے لیے پاکستان کی کوششوں اور ثابت قدم عزم کو سراہا اور خطے میں مکالمے کے فروغ اور پائیدار امن کے قیام کے لیے پاکستان کے مسلسل اور تعمیری کردار کی بھی تعریف کی۔

تازہ خبروں کے لیے دوست نیوز کو فالو کریں
🏛️ GOVERNMENT PROJECT

PHA Foundation Flats

Sector I-16, Islamabad

✅ Officially Approved
✅ Easy Installments
✅ No Hidden Charges
Starting from
PKR 60 Lac
View Details →
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں