مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
منگل، 13 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.92 EUR/PKR 309.35 GBP/PKR 366.00 سونا/تولہ 431,619 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $83,409 USD/PKR 276.92 EUR/PKR 309.35 GBP/PKR 366.00 سونا/تولہ 431,619 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $83,409
تازہ ترین

23واں فٹ بال ورلڈ کپ ،ناروے کی ٹیم سینیگال کو 2-3 سے ہرا کر ٹاپ 32 رائونڈ میں پہنچ گئی

📅 منگل، 23 جون 2026 ✍️ Muhammad Khalid ⏱ 2 منٹ
23واں فٹ بال ورلڈ کپ ،ناروے کی ٹیم سینیگال کو 2-3 سے ہرا کر ٹاپ 32 رائونڈ میں پہنچ گئی
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

نیو جرسی۔23جون (دوست نیوز):سٹار اسٹرائیکر ارلنگ ہالینڈ کے 2 شاندار گولز کی بدولت ناروے نے سینیگال کو شکست دے کر ورلڈ کپ کے ٹاپ 32 رائونڈ میں اپنی جگہ پکی کر لی ہے۔ بی بی سی کے مطابق نیو جرسی میں کھیلے گئے گروپ آئی کے اس سنسنی خیز مقابلے میں ناروے نے سینیگال کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے ہرا کر ٹورنامنٹ میں مسلسل دوسری فتح سمیٹی۔ میچ کے پہلے ہاف میں متبادل کھلاڑی مارکس پیڈرسن نے سینیگال کے کپتان کاؤلیبالی کی غلط کلیئرنس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گول کر کے ناروے کو 0-1 کی برتری دلائی۔ دوسرے ہاف کے آغاز میں ہی 48 ویں منٹ میں ارلنگ ہالینڈ نے مارٹن اوڈیگارڈ کے بہترین پاس پر گول کر کے مقابلہ 0-2 کر دیا، جس کے ساتھ ہی وہ ورلڈ کپ کی تاریخ میں ناروے کی طرف سے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے۔ سینیگال کے اسماعیلہ سار نے ایک گول کر کے خسارہ کم کیا لیکن 5 منٹ بعد ہی ارلنگ ہالینڈ نے اپنا دوسرا اور میچ کا تیسرا گول کر کے مقابلہ 1-3 کر دیا۔سینیگال کے اسماعیلہ سار نے انجری ٹائم میں ایک اور گول کر کے میچ کو سنسنی خیز بنایا لیکن وہ اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔ اس فتح کے ساتھ ناروے نے فرانس کے ہمراہ اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے جبکہ سینیگال کو اب ٹورنامنٹ میں رہنے کے لیے عراق کے خلاف میچ لازمی جیتنا ہو گا۔

ٹیگز: #FIFA #footbal
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں