مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
بدھ، 14 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.92 EUR/PKR 309.35 GBP/PKR 366.00 سونا/تولہ 432,710 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $83,208 USD/PKR 276.92 EUR/PKR 309.35 GBP/PKR 366.00 سونا/تولہ 432,710 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $83,208
قومی

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی: ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان

📅 جمعہ، 19 جون 2026 ✍️ Dost news ⏱ 3 منٹ
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی: ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

اسلام آباد (اے پی پی)۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، پنجاب، اسلام آباد، شمال/شمال مشرقی بلوچستان اور بالائی سندھ میں تیز ہواؤں/آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔ اس دوران مشرقی بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔ تاہم، ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کل بروز ہفتہ کو بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی پنجاب میں تیز ہواؤں/آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کا موسم

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جنوبی/وسطی پنجاب، بالائی/جنوبی خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہوئی۔ جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔

سب سے زیادہ بارش کے اعداد و شمار:

  • پنجاب: ملتان (سٹی 20، ایئر پورٹ 07)، نور پور تھل 16، خانپور 15، کوٹ ادو 10، فیصل آباد، چکوال اور بہاولپور ایئرپورٹ 05، ڈی جی خان 04، گوجرانوالہ، ساہیوال، شیخوپورہ 03، مری 02، لاہور سٹی، قصور میں بارش ہوئی۔
  • خیبر پختونخوا: کاکول، بالاکوٹ 10، پاراچنار 07، ڈی آئی خان سٹی 05، مالم جبہ 03، دیر (اپر 02، زیریں 01)، پٹن 02، کالام، پشاور ایئرپورٹ 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
  • کشمیر: مظفر آباد (سٹی 09، ایئرپورٹ 08)، کوٹلی 07، گڑھی دوپٹہ 01 ملی میٹر۔
  • گلگت بلتستان: گوپس 03، استور 01 ملی میٹر۔
  • بلوچستان: بارکھان میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

محکمہ موسمیات کا انتباہ

محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کیا ہے کہ شدید آندھی/جھکڑ چلنے، ژالہ باری اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور ڈھانچوں جیسے کہ سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

ٹیگز: #بارش کی پیشگوئی #پاکستان #تیز ہوائیں #محکمہ موسمیات #موسم کی صورتحال
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں