مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
بدھ، 14 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 277.05 EUR/PKR 310.10 GBP/PKR 367.09 سونا/تولہ 432,625 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $83,820 USD/PKR 277.05 EUR/PKR 310.10 GBP/PKR 367.09 سونا/تولہ 432,625 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $83,820
تازہ ترین

برطانیہ میں پاکستان آرمی کا بڑا اعزاز، عالمی پیس اسٹکنگ مقابلے میں پہلی پوزیشن

📅 جمعہ، 12 جون 2026 ✍️ Dost News ⏱ 2 منٹ
ispr
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

نمائندہ خصوصی

راولپنڈی: پاکستان آرمی کی ٹیم نے برطانیہ کی معروف عسکری تربیتی اکیڈمی رائل ملٹری اکیڈمی سینڈہرسٹ میں منعقدہ انٹرنیشنل پیس اسٹکنگ کمپیٹیشن 2026 میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ، آئی ایس پی آر، کے مطابق پاکستان کی نمائندگی پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کی ٹیم نے کی، جس نے مقابلے میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اہم اعزازات اپنے نام کیے۔

پاکستانی ٹیم نے اوور آل ٹیم ٹرافی جیتنے کے ساتھ ساتھ بیسٹ پیس اسٹکر اور بیسٹ ڈرل کمانڈر کے ایوارڈز بھی حاصل کیے۔ اس کامیابی سے پاکستانی دستے نے مقابلے میں اپنی مکمل برتری ثابت کی۔

نو رکنی پاکستانی دستے کی قیادت میجر حیدر گلزار، ایڈجوٹنٹ پاکستان ملٹری اکیڈمی، نے کی۔ ٹیم 5 جون 2026 کو برطانیہ پہنچی تھی اور مقابلے میں بھرپور تیاری، نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا۔

سالانہ بنیادوں پر منعقد ہونے والے اس بین الاقوامی مقابلے میں دنیا کی مختلف افواج کی 16 ٹیموں نے شرکت کی۔ سخت مقابلے کے باوجود پاکستان آرمی کی ٹیم نے اپنی بہترین تربیت اور اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار کی بدولت پہلی پوزیشن حاصل کی۔

دفاعی ماہرین کے مطابق یہ کامیابی پاکستان آرمی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا اعتراف ہے اور عالمی سطح پر پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرتی ہے۔ سینڈہرسٹ طرز کے عسکری مقابلوں سے متعلق مزید معلومات ویسٹ پوائنٹ کے سینڈہرسٹ مقابلہ کے صفحے پر بھی دستیاب ہیں۔

قومی اور عالمی امور سے متعلق مزید خبریں قومی اور عالمی صفحات پر پڑھی جا سکتی ہیں۔

پاکستان آرمی ٹیم عالمی پیس اسٹکنگ مقابلہ 2026 میں کامیابی کے بعد
مصنف

Dost News

Dost News Desk publishes verified Urdu news, newsroom updates, press releases, features and public-interest reports for Dost News.

SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں