مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
بدھ، 28 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 277.05 EUR/PKR 308.71 GBP/PKR 368.89 سونا/تولہ (عالمی) 418,865 PKR Bitcoin $80,811 USD/PKR 277.05 EUR/PKR 308.71 GBP/PKR 368.89 سونا/تولہ (عالمی) 418,865 PKR Bitcoin $80,811
صفحہ اول

وزیراعظم شہباز شریف کی ڈائمنڈ جوبلی انٹرنیشنل فٹبال ٹورنامنٹ کی چیمپئن بننے پر پاکستان فٹبال ٹیم، کوچز اور انتظامیہ کو مبارکباد

📅 ✍️ ⏱ 2 منٹ
وزیراعظم کی ایف بی آر کو 15 جون تک زیر التوا ٹیکس ریفنڈ کیسز نمٹانے کی ہدایت
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

اسلام آباد۔11جون (دوست نیوز):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے 2026 ڈائمنڈ جوبلی انٹرنیشنل فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میں افغانستان کو شکست دے کر چیمپئن بننے پر پاکستان فٹبال ٹیم، کوچز اور انتظامیہ کو دلی مبارکباد دی ہے۔ جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق فٹبال ٹیم کے نام مبارکباد کے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ یہ تاریخی کامیابی پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے، پاکستان کی فٹبال ٹیم نے شاندار کھیل، عزم اور ٹیم ورک کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک کا نام عالمی سطح پر روشن کیا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ یہ پاکستان کی تاریخ کا پہلا باضابطہ بین الاقوامی فٹبال ٹورنامنٹ ٹائٹل ہےجو قومی کھیلوں کے فروغ اور نوجوان کھلاڑیوں کے لیے ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔وزیراعظم نے اس امید کا اظہار کیا کہ قومی فٹبال ٹیم آئندہ بھی اسی جذبے اور محنت کے ساتھ کامیابیاں سمیٹتے ہوئے پاکستان کا پرچم بلند رکھے گی۔

تازہ خبروں کے لیے دوست نیوز کو فالو کریں
🏛️ GOVERNMENT PROJECT

PHA Foundation Flats

Sector I-16, Islamabad

✅ Officially Approved
✅ Easy Installments
✅ No Hidden Charges
Starting from
PKR 60 Lac
View Details →
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں