مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
بدھ، 28 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 277.05 EUR/PKR 308.71 GBP/PKR 368.89 سونا/تولہ (عالمی) 418,917 PKR Bitcoin $80,877 USD/PKR 277.05 EUR/PKR 308.71 GBP/PKR 368.89 سونا/تولہ (عالمی) 418,917 PKR Bitcoin $80,877
تازہ ترین

پاک چین دوستی لازوال، آزمودہ اور آئرن برادرز کے منفرد رشتے پر قائم ہے

📅 🔄 اپ ڈیٹ: ✍️ ⏱ 8 منٹ
ahsan iqbal
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

پاک چین دوستی لازوال، آزمودہ اور آئرن برادرز کے منفرد رشتے پر قائم ہے جو نسل در نسل منتقل ہوئی، دونوں ممالک کا منفرد تعلق روایتی سفارتی روابط سے کہیں آگے ہے، عطائ اللہ تارڑ اسلام آباد۔9جون (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطائ اللہ تارڑ نے پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تعاون کے فروغ اور چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کو مزید آگے بڑھانے کے حکومتی عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک چین دوستی لازوال، آزمودہ اور ”آئرن برادرز“ کے منفرد رشتے پر قائم ہے جو نسل در نسل منتقل ہوئی۔

وزیراعظم شہباز شریف کے حالیہ دورہ چین کے بعد پاک چین دوستی نئی بلندیوں تک پہنچ گئی ہے، پاکستان اور چین ایک منفرد تعلق رکھتے ہیں جو روایتی سفارتی روابط سے کہیں آگے ہے۔ وہ منگل کو یہاں مقامی ہوٹل میں ”شنہوا نیوز ایجنسی“ کے زیر اہتمام سی پیک کی تعمیر، 75 سالہ پاک چین دوستی و گلوبل گورننس انیشی ایٹو سے متعلق منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال، پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ ڑائی ڈونگ اور دیگر بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ یہ نہ صرف حکومت بلکہ پوری پاکستانی قوم کے لئے باعث فخر ہے کہ ہم ایک ایسے لازوال رشتے کے 75 برس مکمل ہونے کا جشن منا رہے ہیں جو بطور قوم ہمارے لئے انتہائی اہمیت کا حامل اور ہمارے دلوں کے بہت قریب ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک ایسے مضبوط اور اٹوٹ تعلق نے جوڑ رکھا ہے جو وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ منفرد اعزاز حاصل ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان ”آئرن برادرز“ کا رشتہ ایک غیر معمولی اور منفرد حیثیت رکھتا ہے۔

وفاقی وزیر نے دونوں ممالک کی قیادت اور عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے حال ہی میں چین کا دورہ کیا جہاں پاک چین دوستی کے عزم کی تجدید کی گئی اور اس وڑن کو عملی حقیقت میں بدلنے کے لئے نئی تحریک اور حوصلہ حاصل ہوا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے حالیہ دورہ چین نے پاک چین دوستی کو نئی بلندیوں تک پہنچایا۔میں ہمیشہ اپنے چینی دوستوں سے کہتا ہوں کہ یہ دوستی ہمیں نسل در نسل منتقل ہوئی ہے اور یہ ایسی میراث ہے جو ہمیں اپنے بزرگوں سے ملی ہے، جو کہانیاں ہم سنتے ہیں اور جو ترقی ہم نے مل کر حاصل کی ہے وہ غیر معمولی نوعیت کی ہے۔ عطائ اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان اور چین نہ صرف ایک مشترکہ سرحد رکھتے ہیں بلکہ پہاڑوں، دریاو ¿ں سمیت ایک مضبوط رشتے میں بھی شریک ہیں جو ہمیشہ کے لئے قابل فخر اور قابل قدر ہے۔ وفاقی وزیر نے صدر شی جن پنگ کی بصیرت افروز قیادت میں عالمی گورننس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس اقدام نے مختصر مدت میں مثبت نتائج دینا شروع کر دیئے ہیں جس کا مقصد گلوبل ساو ¿تھ کے عوام کی زندگیوں میں بہتری لانا اور ان کی نمائندگی کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) نے دونوں ممالک کے عوام کو مزید قریب لانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے جبکہ صدر شی جن پنگ کا اسلام آباد کا دورہ ایک تاریخی سنگ میل تھا جس نے پاکستان اور چین کے عوام کے لئے ترقی اور خوشحالی کے نئے سفر کا آغاز کیا۔ انہوں نے کہا کہ بطور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات میرا یقین ہے کہ ثقافتی تبادلے، عوامی روابط اور میڈیا تعاون اس شراکت داری اور تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 75 برسوں نے ثابت کیا ہے کہ پاک چین دوستی ہر موسم میں قائم رہنے والی، آزمودہ اور وقت کی کسوٹی پر پوری اترنے والی دوستی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ مختلف ادوار اور دہائیوں کے دوران دوطرفہ تعلقات نے مختلف مراحل طے کئے تاہم ہر گزرتے سال کے ساتھ پاک چین دوستی میں مزید مضبوطی اور تسلسل پیدا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود بھی عوامی روابط کے تبادلوں کا ایک عملی نمونہ ہیں، پنجاب حکومت میں بطور نوجوان افسر چین کے دوروں پر جانے والے وفود کا حصہ رہے جہاں آئی ڈی سی پی سی کے ساتھ مسلسل روابط اور تبادلے ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ان تجربات نے ثابت کیا کہ عوامی روابط کے ایسے تبادلے نہایت مثبت، نتیجہ خیز اور دونوں ممالک کے عوام کے بہتر مستقبل کی بنیاد ثابت ہو سکتے ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے پاکستان کی حکومت، وزیراعظم اور وزارت اطلاعات کی جانب سے سی پیک کو آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی گورننس اقدام کے فروغ میں فعال کردار ادا کرتے رہیں گے۔ وفاقی وزیر نے اپنے خطاب کا اختتام ”پاک چین دوستی زندہ باد“ کے الفاظ سے کیا۔\932 نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کا صومالیہ کے وزیر خارجہ عبدالسلام علی سے ٹیلیفونک رابطہ، ایم ٹی آنر 25 پر سوار پاکستانی یرغمالیوں کی رہائی کیلئے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال اسلام آباد۔9جون (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے صومالیہ کے وزیر خارجہ عبدالسلام علی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں ایم ٹی آنر 25 پر سوار پاکستانی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان اپریل 2026ء میں صومالیہ کے ساحل کے قریب جہاز کے اغواء کے بعد سے صومالی حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔منگل کے روز دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے صورتحال پر پاکستان کی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے یرغمالیوں کی خیریت، ان کی جلد از جلد رہائی اور محفوظ وطن واپسی کی اہمیت پر زور دیا۔صومالی وزیر خارجہ عبدالسلام علی نے یقین دہانی کرائی کہ ان کی حکومت یرغمالیوں کی جلد از جلد رہائی کے لیے مخلصانہ اور مسلسل کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ دونوں رہنمائوں نے اس معاملے کے حل تک قریبی رابطہ اور باہمی تعاون برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور صومالیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار بھی کیا۔ صومالی وزیر خارجہ نے خطے میں پاکستان کی تعمیری ثالثی اور سفارتی کوششوں کو سراہا۔

مزید پڑھیں

  • قومی بیانیے کے موثر ابلاغ، درست معلومات کی بروقت فراہمی اور بھارت کے منفی
  • نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی شنگھائی تعاون تنظیم کی سلور جوبلی کے
  • پاک چین دوستی لازوال، آزمودہ اور آئرن برادرز کے منفرد رشتے پر قائم ہے جو نسل
  • پاک چین دوستی منفرد مثال، سی پیک معاشی ترقی کا اہم ستون
  • تازہ خبروں کے لیے دوست نیوز کو فالو کریں
    🏛️ GOVERNMENT PROJECT

    PHA Foundation Flats

    Sector I-16, Islamabad

    ✅ Officially Approved
    ✅ Easy Installments
    ✅ No Hidden Charges
    Starting from
    PKR 60 Lac
    View Details →
    SPONSORED — Dost Marketing

    متعلقہ خبریں

    تبصرہ کریں