مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 16°C
جمعرات، 29 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 277.05 EUR/PKR 308.71 GBP/PKR 368.89 سونا/تولہ (عالمی) 421,203 PKR Bitcoin $81,207 USD/PKR 277.05 EUR/PKR 308.71 GBP/PKR 368.89 سونا/تولہ (عالمی) 421,203 PKR Bitcoin $81,207
تازہ ترین

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کا مدینہ میں حجاج رہائش گاہوں کا سرپرائز دورہ

📅 ✍️ ⏱ 3 منٹ
حج 2026کی کامیابی پر پاکستان کو”لبیتم” اور 3 پرائیویٹ عالمی ایوارڈز ملے،حج پالیسی 2027 جون ، بکنگ آئندہ دو ماہ میں مکمل کی جائے گی، وفاقی وزیر مذہبی امور کی پریس کانفرنس
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

مدینہ منورہ (دوست نیوز رپورٹ) — وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے حال ہی میں مدینہ منورہ میں پاکستانی حجاج کرام کی رہائش گاہوں کا سرپرائز دورہ کیا تاکہ حج انتظامات کا براہ راست جائزہ لیا جا سکے۔ مسجد نبوی کے قریب مرکزیہ میں واقع رہائش گاہوں کے اس دورے کے دوران، وفاقی وزیر نے حجاج کرام سے براہ راست ملاقاتیں کیں اور انہیں فراہم کی جانے والی سہولیات، بالخصوص کھانے کے معیار اور ٹرانسپورٹیشن کے نظام کے بارے میں دریافت کیا۔ ڈائریکٹر مدینہ زاہد سہیل اور کوآرڈینیٹر مدینہ عمران مشعال بھی ان کے ہمراہ تھے۔

خبر کی تفصیل

اس موقع پر، حجاج کرام نے سرکاری حج سکیم کے تحت کیے گئے مثالی انتظامات پر گہرے اطمینان کا اظہار کیا۔ کئی حجاج نے، جن میں کراچی کے حاجی حکیم رفیع اللہ اور ڈاکٹر سعید شامل تھے، موجودہ انتظامات کو گزشتہ تمام حجوں سے بہترین قرار دیا اور دوسروں کو بھی سرکاری سکیم کا انتخاب کرنے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے خدام الحجاج اور معاون عملے کی کارکردگی کو بھی سراہا۔

دورے کے دوران، حجاج کرام نے آئندہ سال مدینہ منورہ میں خاندانوں کے لیے الگ کمروں کی فراہمی کی تجویز دی، جس کے لیے وہ اضافی ادائیگی پر بھی آمادگی ظاہر کی۔ ایک حاجی کی جانب سے ایک موبائل نیٹ ورک پر اجازت کے بغیر دوہری سمیں جاری کرنے کی شکایت پر، وفاقی وزیر نے فوری نوٹس لیتے ہوئے پاکستان حج مشن کے حکام سے جواب طلب کیا اور تحقیقات کی یقین دہانی کرائی۔

دورے کے اختتام پر، وفاقی وزیر سردار محمد یوسف نے حکام اور عملے کو ہدایت کی کہ حج آپریشن کے آخری مرحلے تک حجاج کی خدمت میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔ انہوں نے کھانے، صفائی اور ٹرانسپورٹ کی چوبیس گھنٹے نگرانی اور شکایات کا فوری ازالہ کرنے پر زور دیا۔ وزارت کی اولین ترجیح حجاج کو فراہم کردہ مثالی سہولیات کے تسلسل کو برقرار رکھنا ہے۔

تازہ خبروں کے لیے دوست نیوز کو فالو کریں
🏛️ GOVERNMENT PROJECT

PHA Foundation Flats

Sector I-16, Islamabad

✅ Officially Approved
✅ Easy Installments
✅ No Hidden Charges
Starting from
PKR 60 Lac
View Details →
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں