مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 17°C
جمعرات، 29 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 277.05 EUR/PKR 308.71 GBP/PKR 368.89 سونا/تولہ (عالمی) 422,231 PKR Bitcoin $81,237 USD/PKR 277.05 EUR/PKR 308.71 GBP/PKR 368.89 سونا/تولہ (عالمی) 422,231 PKR Bitcoin $81,237
تازہ ترین

وفاقی وزیر مذہبی امور کا مدینہ منورہ میں حجاج کی رہائش گاہوں کا دورہ، انتظامات پر حجاج کا اظہار اطمینان

📅 ✍️ ⏱ 4 منٹ
ایامِ حج کا چوتھا روز،حجاج کرام کی جمرات پر رمی، طوافِ زیارت اور سعی کا سلسلہ جاری
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

مدینہ منورہ ۔6جون (دوست نیوز):وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات مسجد نبوی کے قریب مرکزیہ میں پاکستانی حجاج کرام کی رہائش گاہوں کا اچانک اور تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر مدینہ زاہد سہیل اور کوآرڈینیٹر مدینہ عمران مشعال بھی ان کے ہمراہ تھے۔ وفاقی وزیر نے حجاج کرام سے براہِ راست ملاقاتیں کیں اور مکہ مکرمہ و مدینہ منورہ میں فراہم کی جانے والی مجموعی سہولیات، بالخصوص تین وقت کے کھانے کے معیار اور ٹرانسپورٹیشن کے نظام کے بارے میں دریافت کیا۔دورے کے دوران حجاج کرام نے سرکاری حج سکیم کے تحت کیے گئے انتظامات پر گہرے اطمینان اور مسرت کا اظہار کیا۔ کراچی سے تعلق رکھنے والے حاجی حکیم رفیع اللہ نے وفاقی وزیر کو بتایا کہ یہ ان کا پانچواں حج ہے، لیکن اس سال کے انتظامات پچھلے تمام حجوں کے مقابلے میں بہترین اور مثالی ہیں۔ انہوں نے خدام الحجاج اور معاون عملے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ عملے نے ہر قدم پر ہماری رہنمائی کی، جس سے دل خوش ہو گیا۔ حاجی خیال محمد کا کہنا تھا کہ حج پر روانگی سے قبل ان کی سرکاری سکیم سے متعلق جو توقعات تھیں، مکہ اور مدینہ پہنچ کر انتظامات ان توقعات سے کہیں زیادہ اچھے پائے۔حاجی ڈاکٹر سعید نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پرائیویٹ حج چھوڑ کر سرکاری سکیم کے تحت آئے ہیں اور حج کی تکمیل کے بعد انہیں اپنے اس فیصلے پر فخر محسوس ہو رہا ہے۔ انہوں نے اور مدینہ منورہ میں مرکزیہ کے اندر بہترین رہائش و معیاری کھانا پانے والے دیگر حجاج نے پاکستانیوں کو مشورہ دیا کہ وہ پرائیویٹ حج پر اضافی رقوم خرچ کرنے کی بجائے سرکاری سکیم کی سستی اور اعلیٰ سہولیات سے فائدہ اٹھائیں۔ لاہور سے تعلق رکھنے والے محمد ارسلان نے بہترین انتظامات پر اپنی اور اپنی والدہ کی جانب سے پاکستان حج مشن، وزارت مذہبی امور اور بالخصوص وفاقی وزیر کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔دورے کے دوران اپنی فیملیز کے ساتھ آئے ہوئے حجاج کرام نے وفاقی وزیر کو تجویز دی کہ آئندہ سال مکہ مکرمہ کی طرح مدینہ منورہ میں بھی فیملی کے لیے الگ کمروں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، اور اگر اس کے لیے اضافی رقم بھی رکھی جائے تو فیملیز کو اس پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔ ایک حاجی نے وفاقی وزیر سے شکایت کی کہ ایک موبائل نیٹ ورک نے حجاج کی اجازت کے بغیر ان کے ناموں پر دو دو سمیں نکالیں، تاکہ وہ اپنے پاسپورٹ پر اپنی مرضی سے مزید سمیں نہ لے سکیں۔ وفاقی وزیر سردار محمد یوسف نے اس سنگین شکایت پر فوری نوٹس لیتے ہوئے موقع پر ہی پاکستان حج مشن کے حکام سے جواب طلب کر لیا اور یقین دہانی کرائی کہ اس معاملے کی تہہ تک جائیں گے ۔ دورے کے اختتام پر وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے متعلقہ حکام، خدام الحجاج اور معاون عملے کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ حج آپریشن کے آخری مرحلے تک حجاج کرام کی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ کھانے کے معیار، صفائی ستھرائی اور ٹرانسپورٹ کی روانی کی نگرانی چوبیس گھنٹے جاری رکھی جائے اور حجاج کی جانب سے آنے والی کسی بھی چھوٹی سے چھوٹی شکایت کا فوری ازالہ کیا جائے۔ انہوں نے اس عزم کااظہار کیا کہ حجاجِ کرام کو فراہم کردہ مثالی سہولیات کے تسلسل کو برقرار رکھنا وزارت کی اولین ترجیح ہے اور اس میں کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

تازہ خبروں کے لیے دوست نیوز کو فالو کریں
ٹیگز: #hajj #pakistan
🏛️ GOVERNMENT PROJECT

PHA Foundation Flats

Sector I-16, Islamabad

✅ Officially Approved
✅ Easy Installments
✅ No Hidden Charges
Starting from
PKR 60 Lac
View Details →
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں