مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 18°C
جمعرات، 29 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 277.05 EUR/PKR 308.71 GBP/PKR 368.89 سونا/تولہ (عالمی) 423,696 PKR Bitcoin $81,504 USD/PKR 277.05 EUR/PKR 308.71 GBP/PKR 368.89 سونا/تولہ (عالمی) 423,696 PKR Bitcoin $81,504
قومی

بی آئی ایس پی موبائل رجسٹریشن وینز: دور دراز علاقوں تک رسائی کا نیا دور

📅 🔄 اپ ڈیٹ: ✍️ ⏱ 5 منٹ
Dost News default image for national news
Dost News default featured image - National News
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

اسلام آباد (دوست نیوز رپورٹ) — بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کی چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد اور پاکستان میں جرمنی کی سفیر اینا لیپل نے جمعرات کو بی آئی ایس پی ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں سات نئی موبائل رجسٹریشن وینز کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ یہ سات نئی وینز جرمن حکومت کی جانب سے وفاقی وزارت برائے اقتصادی تعاون و ترقی (بی ایم زیڈ) کے ذریعے فراہم کی گئی ہیں جبکہ اس منصوبے پر عملدرآمد جی آئی زیڈ کے تعاون سے کیا گیا ہے۔

بی آئی ایس پی وینز کی تعداد میں اضافہ اور رسائی

ان وینز کے اضافے کے بعد بی آئی ایس پی کی موبائل رجسٹریشن وینز کی تعداد 25 سے بڑھ کر 32 ہوگئی ہے، جس سے ملک کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں مستحق خاندانوں تک رسائی مزید بہتر ہوگی۔ گزشتہ دو برسوں کے دوران بی آئی ایس پی کے 647 ڈائنامک رجسٹری سینٹرز اور موبائل رجسٹریشن وینز کے ذریعے 2 کروڑ 20 لاکھ سے زائد گھرانوں نے اپنا ڈیٹا اپ ڈیٹ کیا ہے۔ بی آئی ایس پی کا نیشنل سوشیو اکنامک رجسٹری (این ایس ای آر) ڈیٹا اب 3 کروڑ 87 لاکھ گھرانوں پر مشتمل ہے جبکہ اس ڈیٹا بیس سے 215 وفاقی اور صوبائی پروگرام مستفید ہو رہے ہیں۔

چیئرپرسن بی آئی ایس پی کا اظہار تشکر و عزم

اس موقع پر چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد نے جرمن حکومت، بی ایم زیڈ، جی آئی زیڈ اور کے ایف ڈبلیو کے نمائندوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے سماجی تحفظ کے شعبے میں مسلسل تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ موبائل رجسٹریشن وینز بی آئی ایس پی کی ان کوششوں کا اہم حصہ ہیں جن کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ کوئی بھی مستحق خاندان جغرافیائی دوری کی وجہ سے نظرانداز نہ ہو۔

خواتین کی مالی خواندگی اور مزید رسائی کی ضرورت

انہوں نے کہا کہ سماجی تحفظ کے پروگراموں کے بہتر نتائج کے لیے باہمی ربط انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے خواتین بینفشریز کی آگاہی کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے موثر استعمال اور ڈیجیٹل مالیاتی خواندگی کو فروغ دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں مزید موبائل رجسٹریشن وینز فراہم کرنے کی ضرورت کو بھی اجاگر کیا تاکہ دور دراز اور دشوار گزار علاقوں میں سہولیات تک رسائی مزید بہتر ہو سکے۔

ڈیجیٹل اقدامات کا جائزہ اور سفیر کا ردعمل

اس سے قبل چیئرپرسن بی آئی ایس پی اور جرمن سفیر اینا لیپل نے ایک موبائل رجسٹریشن وین کا دورہ کیا اور وہاں فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ چیئرپرسن نے سفیر کو نادرا کے ساتھ تعاون کے تحت سی این آئی سی، فارم۔ب کے اجراء اور بائیومیٹرک تصدیق میں مشکلات کا سامنا کرنے والی بینفشریز کے لیے فیشل ریکگنیشن سسٹم کے بارے میں بریفنگ دی۔ انہوں نے نئے متعارف کردہ ڈیجیٹل والٹ سسٹم سے بھی آگاہ کیا جو مستحق خواتین کو مالی امداد کی شفاف اور باعزت فراہمی کو یقینی بنائے گا۔

جرمن سفیر کا تعریفی بیان

جرمن سفیر اینا لیپل نے موبائل رجسٹریشن وینز کے ذریعے دور دراز علاقوں تک خدمات کی فراہمی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ دور دراز علاقوں میں رہنے والے افراد سماجی تحفظ کی سہولیات سے محروم نہ رہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ وینز ہنگامی حالات اور سیلاب جیسے قدرتی آفات کے دوران بھی انتہائی موثر ثابت ہوئی ہیں، کیونکہ یہ براہ راست متاثرہ علاقوں تک خدمات پہنچاتی ہیں۔ انہوں نے بی آئی ایس پی کے جدید اور موثر اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان وینز نے عوام کے اعتماد اور سہولت دونوں میں اضافہ کیا ہے۔

شرکاء کی موجودگی

اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری بی آئی ایس پی ڈاکٹر عصمت نواز، ڈائریکٹر جنرلز، جرمن حکومت، بی ایم زیڈ، جی آئی زیڈ اور کے ایف ڈبلیو کے نمائندے بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں

تازہ خبروں کے لیے دوست نیوز کو فالو کریں
🏛️ GOVERNMENT PROJECT

PHA Foundation Flats

Sector I-16, Islamabad

✅ Officially Approved
✅ Easy Installments
✅ No Hidden Charges
Starting from
PKR 60 Lac
View Details →
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں