(دوست نیوز)
ورلڈ بینک نے پاکستان کو جنوبی ایشیا ءسے نکال کر مشرقِ وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں شامل کر دیا اسلام آباد ورلڈ بینک نے اپنی عالمیو ترقیاتی درجہ بندی میں ایک اہم تبدیلی کرتے ہوئے پاکستان کو جنوبی ایشیاء کے ریجنل گروپ سے نکال کر مالی سال 2026 کے لیے مشرقِ وسطیٰ اور شمالی افریقہ (MENA) کیٹیگری میں شامل کر دیا ہے۔ غیر ملکی ویب سائٹ’’ تھرسڈے ٹائمز ‘‘نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیاہے کہ یہ تبدیلی کسی باقاعدہ اعلان یا پریس کانفرنس کے ذریعے سامنے نہیں آئی بلکہ ادارے کے ڈیٹا بینک میٹا ڈیٹا گلاسری میں نظر آئی، جہاں پاکستان اور افغانستان کو اب MENA خطے کا حصہ دکھایا گیا ہے۔ اس سے قبل پاکستان کو بھارت، بنگلہ دیش، سری لنکا، نیپال، بھوٹان اور مالدیپ کے ساتھ جنوبی ایشیاء میں شمار کیا جاتا تھا۔



