لاہور کی ورلڈ پنجابی کانفرنس کا دعوت نامہ مل گیا، فرانس اور جاپان جانے نہیں دیا جاتا، پاکستان کون جانے دے گا، وزیر اعلیٰ انڈین پنجاب بھگونت مان
لاہور کی ورلڈ پنجابی کانفرنس کا دعوت نامہ مل گیا، فرانس اور جاپان جانے نہیں دیا جاتا، پاکستان کون جانے دے گا، وزیر اعلیٰ انڈین پنجاب بھگونت مان
چندی گڑھ: بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان نے کہا ہے کہ انہیں لاہور میں منعقد ہونے والی ورلڈ پنجابی کانفرنس میں شرکت کا دعوت نامہ موصول ہو گیا ہے، تاہم جب انہیں فرانس اور جاپان جیسے ممالک کا دورہ کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی تو پاکستان جانے کی اجازت کون دے گا؟
سوشل میڈیا پر بھگونت مان کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ ورلڈ پنجابی کانفرنس کا دعوت نامہ ملنے کا ذکر کرتے ہوئے پاکستان آنے کے حوالے سے اپنے خدشات کا اظہار کر رہے ہیں۔
اردو نیوز اور بھارتی میڈیا کے مطابق بھگونت مان نے پنجاب اسمبلی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی اور بھارتی پنجاب کی ثقافت، مسائل اور مشکلات ایک جیسی ہیں، اس لیے دونوں جانب کے عوام کے درمیان روابط اور میل جول بڑھنا چاہیے۔
انہوں نے کرتارپور صاحب حاضری دینے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کرتارپور راہداری کھلنی چاہیے تاکہ دونوں جانب کے لوگوں کو مذہبی اور ثقافتی روابط بڑھانے کا موقع مل سکے۔
