مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 16°C
پیر، 2 نومبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.75 EUR/PKR 309.02 GBP/PKR 370.50 سونا/تولہ (عالمی) 404,885 PKR Bitcoin $78,117 USD/PKR 276.75 EUR/PKR 309.02 GBP/PKR 370.50 سونا/تولہ (عالمی) 404,885 PKR Bitcoin $78,117
قومی

تحقیقاتی صحافیوں کے تحفظ کے لیے مشترکہ لائحہ عمل بنانے کا فیصلہ، تربیتی ورکشاپس بھی ہوں گی

📅 ✍️ ⏱ 4 منٹ
تحقیقاتی صحافیوں کے تحفظ کے لیے مشترکہ لائحہ عمل بنانے کا فیصلہ، تربیتی ورکشاپس بھی ہوں گی (تصویر 1)
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

تحقیقاتی صحافیوں کے تحفظ کے لیے مشترکہ لائحہ عمل بنانے کا فیصلہ، تربیتی ورکشاپس بھی ہوں گی

اسلام آباد: کرائم اینڈ انوسٹیگیٹو جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے پہلے باضابطہ اجلاس میں تحقیقاتی صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل، آزادیٔ صحافت کے تحفظ اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل مرتب کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ اجلاس میں صحافیوں کو مبینہ دھمکیوں، دباؤ اور پیکا قانون کے تحت قانونی نوٹسز کے ذریعے ہراساں کیے جانے کے معاملات پر حکمت عملی اپنانے، تربیتی ورکشاپس منعقد کرنے اور ڈیجیٹل صحافت کے فروغ کے لیے اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منعقدہ اجلاس کی صدارت ایسوسی ایشن کے صدر رانا رضوان ارشد نے کی۔ اجلاس میں سینئر نائب صدر فرخ نواز بھٹی، سیکرٹری جنرل خلیل احمد راؤ اور ایڈیشنل سیکرٹری جنرل نعمان حیدر نے شرکت کی۔ شرکاء نے اسلام آباد اور گردونواح میں کرائم اور تحقیقاتی صحافت سے وابستہ صحافیوں کو پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی کے دوران درپیش مشکلات کا جائزہ لیا۔

اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ تحقیقاتی صحافیوں کو مختلف عناصر کی جانب سے مبینہ دھمکیوں، غیر ضروری دباؤ اور پیکا قانون کے تحت قانونی نوٹسز کے ذریعے ہراساں کیے جانے کے معاملات پر مشترکہ حکمت عملی اپنائی جائے گی۔ شرکاء نے صحافیوں کے حقوق کے تحفظ اور عوامی مفاد میں حقائق پر مبنی رپورٹنگ کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔

اجلاس میں تحقیقاتی صحافت کا معیار بہتر بنانے اور صحافیوں کی پیشہ ورانہ استعداد بڑھانے کے لیے تربیتی ورکشاپس، سیمینارز اور صلاحیتوں میں اضافے کے پروگرام منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ان پروگراموں میں جدید تحقیقاتی طریقوں، ڈیجیٹل صحافت اور صحافتی مہارتوں سے متعلق تربیت فراہم کرنے پر توجہ دی جائے گی۔

شرکاء نے اس امر پر بھی اتفاق کیا کہ صحافیوں کو درپیش مسائل متعلقہ حکام تک پہنچانے، پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی ادائیگی میں حائل رکاوٹوں کو اجاگر کرنے اور عوامی اہمیت کے معاملات پر ذمہ دارانہ رپورٹنگ کے فروغ کے لیے رابطوں کو مؤثر بنایا جائے گا۔

اجلاس میں روایتی میڈیا سے وابستہ اور روزگار کے مسائل کا سامنا کرنے والے صحافیوں کے لیے ڈیجیٹل میڈیا کے جدید پلیٹ فارمز سے متعلق تربیتی اور رہنمائی پروگرام شروع کرنے کی تجویز پر بھی اتفاق کیا گیا۔ اس اقدام کا مقصد صحافیوں کو نئی ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے، اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتیں بہتر بنانے اور خود روزگاری کے مواقع تلاش کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایسوسی ایشن کا اگلا توسیعی اجلاس جلد اسلام آباد کلب میں منعقد کیا جائے گا، جس میں تنظیم کے دیگر ارکان اور صحافیوں کی بڑی تعداد کو شرکت کی دعوت دی جائے گی۔ اجلاس میں تنظیم کی آئندہ سرگرمیوں، تنظیمی امور اور صحافیوں کی فلاح و بہبود سے متعلق تجاویز پر مزید غور کیا جائے گا۔

اجلاس کے اختتام پر ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تنظیم آزادیٔ صحافت کے فروغ، تحقیقاتی صحافیوں کے حقوق کے تحفظ، پیشہ ورانہ تربیت اور عوامی مفاد میں ذمہ دارانہ صحافت کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

تازہ خبروں کے لیے دوست نیوز کو فالو کریں
🏛️ GOVERNMENT PROJECT

PHA Foundation Flats

Sector I-16, Islamabad

✅ Officially Approved
✅ Easy Installments
✅ No Hidden Charges
Starting from
PKR 60 Lac
View Details →
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں