مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 16°C
پیر، 2 نومبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.75 EUR/PKR 309.02 GBP/PKR 370.50 سونا/تولہ (عالمی) 404,885 PKR Bitcoin $78,117 USD/PKR 276.75 EUR/PKR 309.02 GBP/PKR 370.50 سونا/تولہ (عالمی) 404,885 PKR Bitcoin $78,117
قومی

اسحاق ڈار ایس سی او سربراہان حکومت کے اجلاس میں شرکت کے لیے دوشنبے پہنچ گئے

📅 ✍️ ⏱ 2 منٹ
اسحاق ڈار ایس سی او سربراہان حکومت کے اجلاس میں شرکت کے لیے دوشنبے پہنچ گئے
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

اسحاق ڈار ایس سی او سربراہان حکومت کے اجلاس میں شرکت کے لیے دوشنبے پہنچ گئے

اسلام آباد، 19 اکتوبر: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہان حکومت کی کونسل کے اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کے لیے تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے پہنچ گئے۔

دفتر خارجہ کے مطابق دوشنبے پہنچنے پر تاجکستان کے وزیر توانائی و آبی وسائل اور پاکستان۔تاجکستان مشترکہ کمیشن کے شریک چیئرمین دلیر جمعہ، تاجکستان میں پاکستان کے سفیر عرفان احمد، ایس سی او کے لیے پاکستان کے قومی رابطہ کار خلیل ہاشمی اور تاجک حکومت کے سینئر حکام نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔

ایس سی او سربراہان حکومت کی کونسل کا اجلاس 19 اور 20 اکتوبر 2026 کو منعقد ہو رہا ہے۔ اسحاق ڈار تاجکستان کے وزیراعظم قاہر رسول زادہ کی دعوت پر اس اجلاس میں شرکت کے لیے تاجکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔

اجلاس میں بیلاروس، چین، قازقستان، کرغزستان، روس، تاجکستان اور ازبکستان کے وزرائے اعظم، ایران کے نائب صدر اور بھارت کے وزیر خارجہ اپنے اپنے ممالک کی نمائندگی کریں گے۔

شنگھائی تعاون تنظیم کی سربراہان حکومت کی کونسل تنظیم کا دوسرا اعلیٰ ترین فیصلہ ساز ادارہ ہے، جو اقتصادی، مالیاتی، تجارتی، رابطہ کاری اور کاروباری تعاون سمیت سماجی و اقتصادی امور اور تنظیم کے بجٹ سے متعلق معاملات میں رہنمائی فراہم کرتا ہے۔ اجلاس میں مشترکہ اعلامیے، بیانات اور اہم فیصلوں کی منظوری بھی دی جائے گی۔

دورے کے دوران نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی تاجکستان کے صدر اور وزیراعظم سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔ وہ اجلاس کے موقع پر ایس سی او کے رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے، جن میں باہمی تعلقات اور علاقائی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

تازہ خبروں کے لیے دوست نیوز کو فالو کریں
🏛️ GOVERNMENT PROJECT

PHA Foundation Flats

Sector I-16, Islamabad

✅ Officially Approved
✅ Easy Installments
✅ No Hidden Charges
Starting from
PKR 60 Lac
View Details →
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں