مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 16°C
پیر، 2 نومبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.75 EUR/PKR 309.02 GBP/PKR 370.50 سونا/تولہ (عالمی) 404,781 PKR Bitcoin $78,135 USD/PKR 276.75 EUR/PKR 309.02 GBP/PKR 370.50 سونا/تولہ (عالمی) 404,781 PKR Bitcoin $78,135
قومی

ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد کی کھلی کچہری، شہریوں کی شکایات پر فوری کارروائی کے احکامات جاری

📅 ✍️ ⏱ 2 منٹ
ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد کی کھلی کچہری، شہریوں کی شکایات پر فوری کارروائی کے احکامات جاری (تصویر 1)
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد کی کھلی کچہری، شہریوں کی شکایات پر فوری کارروائی کے احکامات جاری

اسلام آباد: ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جہاں شہریوں کی شکایات سن کر ان کے فوری حل کے لیے متعلقہ افسران کو قانونی کارروائی مکمل کرکے مقررہ وقت میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔

ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد کی کھلی کچہری، شہریوں کی شکایات پر فوری کارروائی کے احکامات جاری (تصویر 2)

اسلام آباد پولیس کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری منعقد کی، جس میں شہریوں نے اپنے مسائل اور شکایات پیش کیں۔

ایس ایس پی آپریشنز نے شہریوں کی شکایات سننے کے بعد متعلقہ افسران کو درخواستیں بھجواتے ہوئے ہدایت کی کہ ان پر میرٹ اور قانون کے مطابق کارروائی کی جائے اور مقررہ وقت میں رپورٹ پیش کی جائے تاکہ شہریوں کے مسائل کا بروقت ازالہ یقینی بنایا جا سکے۔

ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد کی کھلی کچہری، شہریوں کی شکایات پر فوری کارروائی کے احکامات جاری (تصویر 3)

قاضی علی رضا نے کہا کہ شہریوں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنا اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ خواتین اور بچوں پر تشدد کے حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے اور قانون کی بالادستی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ تمام شہریوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں اور ہر درخواست پر میرٹ کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا۔ شہریوں کی جان، مال اور عزتِ نفس کا تحفظ پولیس کی بنیادی ذمہ داری ہے۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق عوامی مسائل کے حل اور شہریوں کو بروقت انصاف کی فراہمی کے لیے کھلی کچہریوں اور اوپن ڈور پالیسی کے تحت اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

تازہ خبروں کے لیے دوست نیوز کو فالو کریں
🏛️ GOVERNMENT PROJECT

PHA Foundation Flats

Sector I-16, Islamabad

✅ Officially Approved
✅ Easy Installments
✅ No Hidden Charges
Starting from
PKR 60 Lac
View Details →
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں