مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 23°C
منگل، 3 نومبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.69 EUR/PKR 309.75 GBP/PKR 371.03 سونا/تولہ (عالمی) 407,204 PKR Bitcoin $76,877 USD/PKR 276.69 EUR/PKR 309.75 GBP/PKR 371.03 سونا/تولہ (عالمی) 407,204 PKR Bitcoin $76,877
قومی

گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ شدید ناراض ہیں، محسن نقوی

📅 ✍️ ⏱ 3 منٹ
گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ شدید ناراض ہیں، محسن نقوی
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ شدید ناراض ہیں، محسن نقوی

لاہور، 16 اکتوبر: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ شدید ناراض ہیں۔ انہوں نے کسی رہنما کا نام لیے بغیر الزام عائد کیا کہ یہ وہی سیاستدان ہیں جو ماضی میں کئی دہائیوں تک اسٹیبلشمنٹ کے سہارے سیاست کرتے رہے۔

لاہور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ مذکورہ سیاستدان اپنی سیاسی جماعت کے ہوائی ٹکٹ بھی اسٹیبلشمنٹ سے بنواتے تھے۔ ان کے بقول ایسے سیاستدانوں کو آج دوسروں پر انگلیاں اٹھانا زیب نہیں دیتا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ سیاسی اختلاف اپنی جگہ، تاہم غیر شائستہ زبان اور الزام تراشی کے بجائے دلائل اور حقائق کی بنیاد پر بات ہونی چاہیے۔

محسن نقوی نے سابق قبائلی علاقوں (سابق فاٹا) کے اضلاع کے وسائل کے معاملے پر بعض سیاسی رہنماؤں کے مؤقف پر بھی سوال اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ جب کئی سال تک ان اضلاع کو ان کا جائز حصہ نہیں مل رہا تھا تو اس وقت یہ رہنما خاموش کیوں رہے اور انہیں قبائلی عوام کے حقوق کے لیے آواز اٹھانے کا خیال کیوں نہیں آیا؟

انہوں نے کہا کہ سابق فاٹا کے عوام کے حقوق اور وسائل کا معاملہ سیاسی مفادات سے بالاتر ہونا چاہیے، جبکہ خیبر پختونخوا اس وقت سنگین سیکیورٹی چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے سیاسی رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ اشتعال انگیزی اور انتشار پھیلانے کے بجائے امن و امان کی بحالی اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کو اس وقت سیاسی محاذ آرائی کے بجائے امن، استحکام اور مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔

تازہ خبروں کے لیے دوست نیوز کو فالو کریں
🏛️ GOVERNMENT PROJECT

PHA Foundation Flats

Sector I-16, Islamabad

✅ Officially Approved
✅ Easy Installments
✅ No Hidden Charges
Starting from
PKR 60 Lac
View Details →
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں