مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 25°C
منگل، 3 نومبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.69 EUR/PKR 309.75 GBP/PKR 371.03 سونا/تولہ (عالمی) 406,654 PKR Bitcoin $76,456 USD/PKR 276.69 EUR/PKR 309.75 GBP/PKR 371.03 سونا/تولہ (عالمی) 406,654 PKR Bitcoin $76,456
قومی

آئینی عدالت نے سہیل آفریدی کی نااہلی سے متعلق شیر افضل مروت کی درخواست نمٹا دی، وہ وزیراعلیٰ نہیں رہے اس لیے درخواست غیر مؤثر ہے، عدالت

📅 ✍️ ⏱ 2 منٹ
آئینی عدالت نے سہیل آفریدی کی نااہلی سے متعلق شیر افضل مروت کی درخواست نمٹا دی، وہ وزیراعلیٰ نہیں رہے اس لیے درخواست غیر مؤثر ہے، عدالت
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

آئینی عدالت نے سہیل آفریدی کی نااہلی سے متعلق شیر افضل مروت کی درخواست نمٹا دی، وہ وزیراعلیٰ نہیں رہے اس لیے درخواست غیر مؤثر ہے، عدالت

اسلام آباد: وفاقی آئینی عدالت نے خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی نااہلی سے متعلق شیر افضل مروت کی درخواست نمٹا دی۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ سہیل آفریدی اب وزیراعلیٰ کے عہدے پر نہیں رہے، اس لیے ان کی نااہلی سے متعلق درخواست غیر مؤثر ہو چکی ہے۔

سماعت کے دوران چیف جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دیے کہ موجودہ صورتحال میں درخواست ایک علمی اور قانونی سوال تک محدود ہو گئی ہے۔ اگر مستقبل میں سہیل آفریدی دوبارہ وزیراعلیٰ کے عہدے پر بحال ہوتے ہیں تو درخواست گزار درخواست کی بحالی کے لیے عدالت سے رجوع کر سکتے ہیں۔

شیر افضل مروت نے عدالت سے استدعا کی کہ درخواست پر مختصر التوا دیا جائے کیونکہ وہ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کو بھی چیلنج کرنا چاہتے ہیں۔ عدالت نے واضح کیا کہ ایمرجنسی اور گورنر راج کا معاملہ الگ ہے، جبکہ موجودہ حالات میں سہیل آفریدی کے خلاف درخواست غیر مؤثر ہو چکی ہے۔

واضح رہے کہ درخواست میں علی امین گنڈاپور کے استعفے اور سہیل آفریدی کی بطور وزیراعلیٰ تقرری کو چیلنج کرتے ہوئے استدعا کی گئی تھی کہ سہیل آفریدی کی تقرری غیر آئینی قرار دے کر علی امین گنڈاپور کو دوبارہ وزیراعلیٰ کے عہدے پر بحال کیا جائے۔

عدالت نے درخواست کو موجودہ صورتحال کے باعث نمٹا دیا۔ یہ فیصلہ سہیل آفریدی کی نااہلی کے معاملے پر میرٹ کی بنیاد پر نہیں دیا گیا۔

تازہ خبروں کے لیے دوست نیوز کو فالو کریں
🏛️ GOVERNMENT PROJECT

PHA Foundation Flats

Sector I-16, Islamabad

✅ Officially Approved
✅ Easy Installments
✅ No Hidden Charges
Starting from
PKR 60 Lac
View Details →
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں