مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 18°C
جمعرات، 5 نومبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.53 EUR/PKR 309.51 GBP/PKR 370.97 سونا/تولہ (عالمی) 421,283 PKR Bitcoin $80,157 USD/PKR 276.53 EUR/PKR 309.51 GBP/PKR 370.97 سونا/تولہ (عالمی) 421,283 PKR Bitcoin $80,157
قومی

وفاقی وزیر تجارت سے ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹو کی ملاقات،باہمی تجارت و سرمایہ کاری اور عوامی روابط بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا

📅 ✍️ ⏱ 2 منٹ
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

وفاقی وزیر تجارت سے ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹو کی ملاقات،باہمی تجارت و سرمایہ کاری اور عوامی روابط بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا

ہانگ کانگ۔11ستمبر: وفاقی وزیر برائے تجارت جام کمال خان سے ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹو جان لی کا چیو نے ملاقات کی جس دوران باہمی تجارت، سرمایہ کاری اور عوامی روابط بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ ترجمان وزارت تجارت کے مطابق ملاقات میں ہانگ کانگ کے سیکرٹری تجارت و اقتصادی ترقی الجر نن یاؤ اور پاکستانی قونصل جنرل ریاض احمد شیخ بھی موجود تھے۔ دونوں رہنمائوں نے باہمی تجارتی و اقتصادی تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق اور سرمایہ کاری اور عوامی روابط بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا ۔ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹو نے بیلٹ اینڈ روڈ سمٹ میں جام کمال خان کے مؤثر خطاب کو سراہا اور علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔جام کمال خان نے خدمات، مالیات، ہوا بازی اور بزنس ٹو بزنس روابط میں تعاون بڑھانے پر زور دیا اور کیتھے پیسیفک کی پاکستان کے لیے پروازیں بحال کرنے کی تجویز بھی پیش کی ۔ انہوں نے کہا کہ بہتر فضائی روابط سے تجارت، سیاحت اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔جام کمال نے چیف ایگزیکٹو ہانگ کانگ جان لی کا چیو کو دورۂ پاکستان کی دعوت بھی دی ۔

تازہ خبروں کے لیے دوست نیوز کو فالو کریں
🏛️ GOVERNMENT PROJECT

PHA Foundation Flats

Sector I-16, Islamabad

✅ Officially Approved
✅ Easy Installments
✅ No Hidden Charges
Starting from
PKR 60 Lac
View Details →
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں