مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 18°C
جمعرات، 5 نومبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.53 EUR/PKR 309.51 GBP/PKR 370.97 سونا/تولہ (عالمی) 421,283 PKR Bitcoin $80,157 USD/PKR 276.53 EUR/PKR 309.51 GBP/PKR 370.97 سونا/تولہ (عالمی) 421,283 PKR Bitcoin $80,157
قومی

علی اسد گیلانی چین میں پاکستان کے نئے سفیر مقرر

📅 ✍️ ⏱ 2 منٹ
علی اسد گیلانی چین میں پاکستان کے نئے سفیر مقرر
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

علی اسد گیلانی چین میں پاکستان کے نئے سفیر مقرر

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے علی اسد گیلانی کو چین میں پاکستان کا نیا سفیر مقرر کرنے کا اعلان کردیا۔

علی اسد گیلانی چین میں موجودہ پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالیں گے، جو اپنی سفارتی مدت مکمل کرنے کے بعد آئندہ ہفتے وزارت خارجہ میں واپس خدمات انجام دیں گے۔

اسحاق ڈار نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں خلیل ہاشمی کی پاکستان اور چین کے درمیان قریبی اور دیرینہ دوستی کو مزید مستحکم کرنے کے لیے خدمات کو سراہا۔

نائب وزیراعظم نے بتایا کہ علی اسد گیلانی وزارت خارجہ میں اہم عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئے سفیر پاکستان اور چین کے درمیان آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کو مزید آگے بڑھانے اور اپنے پیشروؤں کے اہم کام کو جاری رکھنے میں مؤثر کردار ادا کریں گے۔

اسحاق ڈار نے علی اسد گیلانی اور خلیل ہاشمی دونوں کے لیے اپنی نئی ذمہ داریوں میں نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

تازہ خبروں کے لیے دوست نیوز کو فالو کریں
🏛️ GOVERNMENT PROJECT

PHA Foundation Flats

Sector I-16, Islamabad

✅ Officially Approved
✅ Easy Installments
✅ No Hidden Charges
Starting from
PKR 60 Lac
View Details →
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں