مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 17°C
جمعرات، 5 نومبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.53 EUR/PKR 309.51 GBP/PKR 370.97 سونا/تولہ (عالمی) 421,418 PKR Bitcoin $80,397 USD/PKR 276.53 EUR/PKR 309.51 GBP/PKR 370.97 سونا/تولہ (عالمی) 421,418 PKR Bitcoin $80,397
قومی

نائب وزیراعظم کی مصری وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک گفتگو، باہمی قریبی تعلقات آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ

📅 ✍️ ⏱ 2 منٹ
تصویر
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

نائب وزیراعظم کی مصری وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک گفتگو، باہمی قریبی تعلقات آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ

اسلام آباد۔9ستمبر: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے گزشتہ رات مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی سے ٹیلی فون پر گفتگو کی جس دوران باہمی قریبی تعلقات کو آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ بدھ کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنمائوں نے گفتگو کے دوران دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور دونوں ملکوں کے درمیان قریبی اور برادرانہ تعلقات کو آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے علاقائی صورتحال اور علاقائی امور پر قریبی مشاورت کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا جس میں سعودی عرب اور ترکیہ کے ساتھ علاقائی چار ممالک کے وزرائے خارجہ (آر فور) کے ذریعے مشاورت بھی شامل ہے۔ دونوں رہنماؤں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے آئندہ اجلاس کے موقع پر نیویارک میں ملاقات کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

تازہ خبروں کے لیے دوست نیوز کو فالو کریں
🏛️ GOVERNMENT PROJECT

PHA Foundation Flats

Sector I-16, Islamabad

✅ Officially Approved
✅ Easy Installments
✅ No Hidden Charges
Starting from
PKR 60 Lac
View Details →
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں