مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 17°C
جمعرات، 5 نومبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.53 EUR/PKR 309.51 GBP/PKR 370.97 سونا/تولہ (عالمی) 421,418 PKR Bitcoin $80,397 USD/PKR 276.53 EUR/PKR 309.51 GBP/PKR 370.97 سونا/تولہ (عالمی) 421,418 PKR Bitcoin $80,397
قومی

آج پھر پٹرول 3.40، ڈیزل 6.72 روپے مہنگا، یکم ستمبر سے پٹرول 24.96، ڈیزل 22.26 روپے مہنگا ہو گیا

📅 ✍️ ⏱ 3 منٹ
آج پھر پٹرول 3.40، ڈیزل 6.72 روپے مہنگا، یکم ستمبر سے پٹرول 24.96، ڈیزل 22.26 روپے مہنگا ہو گیا
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

آج پھر پٹرول 3.40، ڈیزل 6.72 روپے مہنگا، یکم ستمبر سے پٹرول 24.96، ڈیزل 22.26 روپے مہنگا ہو گیا

اسلام آباد: حکومت نے پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا ہے، جس کے بعد پٹرول کی قیمت 367.75 روپے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 392.67 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ پٹرول کی قیمت میں 3.40 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 6.72 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 10 ستمبر سے ہوگیا ہے۔

تازہ اضافے کے بعد یکم ستمبر سے اب تک پٹرول مجموعی طور پر 24.96 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 22.26 روپے فی لیٹر مہنگا ہوچکا ہے۔ یکم ستمبر کو پٹرول کی قیمت 342.79 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 370.41 روپے فی لیٹر تھی۔

گزشتہ چند روز کے دوران پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ اور اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا۔ یکم ستمبر کو پٹرول 342.79 اور ڈیزل 370.41 روپے فی لیٹر تھا، جبکہ بعد ازاں مختلف اوقات میں ہونے والے اضافوں کے نتیجے میں دونوں مصنوعات کی قیمتیں مسلسل بڑھتی رہیں۔

8 ستمبر کو پٹرول کی قیمت میں 12.90 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 3.72 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد پٹرول 358.77 اور ڈیزل 381.77 روپے فی لیٹر ہوگیا تھا۔ 9 ستمبر کو پٹرول مزید 5.58 روپے اور ڈیزل 4.18 روپے فی لیٹر مہنگا کیا گیا، جس کے بعد پٹرول 364.35 اور ڈیزل 385.95 روپے فی لیٹر ہوگیا تھا۔

اب 10 ستمبر کو ایک بار پھر دونوں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کردیا گیا ہے۔ تازہ اضافے کے بعد پٹرول 367.75 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 392.67 روپے فی لیٹر کی نئی قیمت پر پہنچ گیا ہے۔

یوں یکم ستمبر سے صرف دس روز کے دوران پٹرول کی قیمت میں تقریباً 25 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 22 روپے سے زائد کا اضافہ ہوچکا ہے، جس سے ٹرانسپورٹ اور مال برداری کے اخراجات میں مزید اضافہ ہونے اور اس کے نتیجے میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر اضافی دباؤ کا خدشہ ہے۔

تازہ خبروں کے لیے دوست نیوز کو فالو کریں
🏛️ GOVERNMENT PROJECT

PHA Foundation Flats

Sector I-16, Islamabad

✅ Officially Approved
✅ Easy Installments
✅ No Hidden Charges
Starting from
PKR 60 Lac
View Details →
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں