مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 17°C
جمعرات، 5 نومبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.53 EUR/PKR 309.51 GBP/PKR 370.97 سونا/تولہ (عالمی) 421,418 PKR Bitcoin $80,397 USD/PKR 276.53 EUR/PKR 309.51 GBP/PKR 370.97 سونا/تولہ (عالمی) 421,418 PKR Bitcoin $80,397
قومی

اسلام آباد: اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایکسیس ٹو فنانس پلان 2026-2028 کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا، جس میں ہاؤسنگ

📅 ✍️ ⏱ 2 منٹ
تصویر
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

اسلام آباد: اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایکسیس ٹو فنانس پلان 2026-2028 کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا، جس میں ہاؤسنگ، زراعت اور ایس ایم ایز کے لیے فنانسنگ کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ وزیراعظم اپنا گھر اسکیم کے تحت اب تک ایک لاکھ 47 ہزار 504 درخواستیں موصول ہوچکی ہیں، جن میں سے 53 ہزار 127 درخواستیں منظور کی جاچکی ہیں۔منظور شدہ درخواستوں کی مجموعی مالیت 313 ارب 42 کروڑ روپے ہے، جبکہ 8 ہزار 739 درخواست گزاروں کو 45 ارب 43 کروڑ روپے کے قرضے جاری کیے جاچکے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ کم آمدن اور متوسط طبقے کے لیے سستی رہائش کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے۔ انہوں نے صوبائی چیف سیکریٹریز کو ایسی املاک کا جامع سروے کرانے کی ہدایت کی جہاں بینک اپنا گھر بنانے کے خواہشمند افراد کو قرض فراہم کرسکیں۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ مورگیج کی شرائط پوری کرنے والے پلاٹس کی نشاندہی کے لیے نظام تیار کیا جارہا ہے، جس کا پائلٹ منصوبہ اسلام آباد سے شروع ہوگا۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ اگست میں زرعی شعبے کے لیے بینکوں کے قرضوں کا حجم ایک اعشاریہ 268 ٹریلین روپے رہا، جبکہ ایس ایم ایز کو قرضوں کا حجم ایک اعشاریہ 067 ٹریلین روپے ریکارڈ کیا گیا۔وزیراعظم نے بینکوں اور مالیاتی اداروں پر زور دیا کہ کسانوں، چھوٹے کاروبار اور ہاؤسنگ سیکٹر کو آسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

تازہ خبروں کے لیے دوست نیوز کو فالو کریں
🏛️ GOVERNMENT PROJECT

PHA Foundation Flats

Sector I-16, Islamabad

✅ Officially Approved
✅ Easy Installments
✅ No Hidden Charges
Starting from
PKR 60 Lac
View Details →
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں