مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 17°C
جمعرات، 5 نومبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.53 EUR/PKR 309.51 GBP/PKR 370.97 سونا/تولہ (عالمی) 421,418 PKR Bitcoin $80,520 USD/PKR 276.53 EUR/PKR 309.51 GBP/PKR 370.97 سونا/تولہ (عالمی) 421,418 PKR Bitcoin $80,520
قومی

آج پھر پٹرول 5.58 روپے، ڈیزل 4.18 روپے مہنگا، یکم ستمبر کے بعد پٹرول 21.56، ڈیزل 15.54 روپے مہنگا ہو چکا

📅 ✍️ ⏱ 3 منٹ
تصویر
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

آج پھر پٹرول 5.58 روپے، ڈیزل 4.18 روپے مہنگا، یکم ستمبر کے بعد پٹرول 21.56، ڈیزل 15.54 روپے مہنگا ہو چکا

اسلام آباد: حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا، پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 58 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 18 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق حالیہ اضافے کے بعد پٹرول کی قیمت 364 روپے 35 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 385 روپے 95 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 9 ستمبر 2026 سے کردیا گیا ہے۔

حالیہ اضافے کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں رواں ماہ کے آغاز کے مقابلے میں نمایاں طور پر بڑھ گئی ہیں۔ یکم ستمبر سے اب تک پٹرول کی قیمت میں مجموعی طور پر 21 روپے 56 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے 54 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوچکا ہے۔

یکم ستمبر کو پٹرول 342 روپے 79 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 370 روپے 41 پیسے فی لیٹر تھا۔ آج کے اضافے کے بعد دونوں مصنوعات کی قیمتیں بالترتیب 364 روپے 35 پیسے اور 385 روپے 95 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہیں۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافوں میں سب سے بڑا اضافہ 8 ستمبر کو کیا گیا، جب پٹرول 12 روپے 90 پیسے اور ڈیزل 3 روپے 72 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا تھا۔

اس کے اگلے روز حکومت نے پٹرول کی قیمت میں مزید 5 روپے 58 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 18 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا۔ یوں صرف دو روز میں پٹرول 18 روپے 48 پیسے جبکہ ڈیزل 7 روپے 90 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا ہے۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے ٹرانسپورٹ کے اخراجات اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر بھی اثرات مرتب ہونے کا امکان ہے۔

تازہ خبروں کے لیے دوست نیوز کو فالو کریں
🏛️ GOVERNMENT PROJECT

PHA Foundation Flats

Sector I-16, Islamabad

✅ Officially Approved
✅ Easy Installments
✅ No Hidden Charges
Starting from
PKR 60 Lac
View Details →
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں