مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 24°C
جمعرات، 5 نومبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.62 EUR/PKR 310.84 GBP/PKR 372.65 سونا/تولہ (عالمی) 428,934 PKR Bitcoin $80,443 USD/PKR 276.62 EUR/PKR 310.84 GBP/PKR 372.65 سونا/تولہ (عالمی) 428,934 PKR Bitcoin $80,443
قومی

وزیراعظم شہبازشریف کا کرغز ستان کے صدارتی محل آمد پر پرتپاک استقبال

📅 ✍️ ⏱ 1 منٹ
وزیراعظم شہبازشریف کا کرغز ستان کے صدارتی محل آمد پر پرتپاک استقبال (تصویر 1)
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

وزیراعظم شہبازشریف کا کرغز ستان کے صدارتی محل آمد پر پرتپاک استقبال

بشکیک: وزیراعظم محمد شہبازشریف کا کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں صدارتی محل آمد پر پرتپاک استقبال کیا گیا ،کرغز صدر صادر ژاپاروف نے وزیراعظم محمد شریف کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔بدھ کووزیراعظم محمد شہباز شریف کے اعزاز میں صدارتی محل میں باضابطہ استقبالیہ تقریب ہوئی۔صدارتی محل پہنچنے پر وزیراعظم محمد شہبازشریف کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا ۔اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے۔وزیراعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔وزیراعظم محمد شہباز شریف اور کرغز صدر نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔کرغزستان کی مسلح افواج کے چاق وچوبند دستے نے وزیراعظم کو سلامی دی۔ کرغز صدر نے وزیراعظم شہباز شریف سے اپنی کابینہ کے ارکان کا تعارف کرایا جبکہ وزیراعظم نے بھی کرغز صدر سے پاکستانی وفد کے ارکان کو متعارف کرایا۔

وزیراعظم شہبازشریف کا کرغز ستان کے صدارتی محل آمد پر پرتپاک استقبال (تصویر 2)
وزیراعظم شہبازشریف کا کرغز ستان کے صدارتی محل آمد پر پرتپاک استقبال (تصویر 3)
تازہ خبروں کے لیے دوست نیوز کو فالو کریں
🏛️ GOVERNMENT PROJECT

PHA Foundation Flats

Sector I-16, Islamabad

✅ Officially Approved
✅ Easy Installments
✅ No Hidden Charges
Starting from
PKR 60 Lac
View Details →
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں