مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 24°C
جمعرات، 5 نومبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.62 EUR/PKR 310.84 GBP/PKR 372.65 سونا/تولہ (عالمی) 427,928 PKR Bitcoin $80,503 USD/PKR 276.62 EUR/PKR 310.84 GBP/PKR 372.65 سونا/تولہ (عالمی) 427,928 PKR Bitcoin $80,503
قومی

وزیر اعظم شہباز شریف کی چھٹے ورلڈ نومیڈ گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت ، پاکستانی کھلاڑیوں کے دستے کو خراج تحسین

📅 ✍️ ⏱ 2 منٹ
وزیر اعظم شہباز شریف کی چھٹے ورلڈ نومیڈ گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت ، پاکستانی کھلاڑیوں کے دستے کو خراج تحسین (تصویر 1)
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

وزیر اعظم شہباز شریف کی چھٹے ورلڈ نومیڈ گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت ، پاکستانی کھلاڑیوں کے دستے کو خراج تحسین

بشکیک: وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے چھٹے ورلڈ نومیڈ گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی،تقریب میں آمد پر کرغزستان کے صدر صادر نورگوجوئچ ژاپاروف نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق افتتاحی تقریب میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لئے آنے والے دیگر ممالک کے سربراہان نے بھی شرکت کی۔وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کھڑے ہو کر نومیڈ گیمز میں حصہ لینے والے پاکستانی کھلاڑیوں کے دستے کو خراج تحسین پیش کیا۔پاکستانی دستے کی آمد پر سٹیڈیم میں موجود شائقین نے بھی پاکستانی دستے کو داد دی۔پاکستانی کھلاڑی مختلف کھیلوں میں حصہ لیں گے۔عالمی نومیڈ گیمز وسطی ایشیا کے روایتی کھیلوں کے لیے منعقد ہونے والا ایک بین الاقوامی کھیلوں کا مقابلہ ہے۔نومیڈ گیمز وسطی ایشیا کی مختلف اقوام کی ثقافتوں میں جڑے روایتی کھیل جیسے کشتی، گھڑ دوڑ، جانوروں کے شکار کی روایات، تیر اندازی اور ذہنی و فکری کھیلوں پر مشتمل ہے۔چھٹے ورلڈ نومید گیمز 31 اگست سے 6 ستمبر 2026ء تک کرغزستان میں منعقد ہو رہے ہیں۔ان کھیلوں کا مقصد مختلف ممالک کے عوام کے درمیان ثقافتی روابط، باہمی مفاہمت اور تعاون کو فروغ دینا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی چھٹے ورلڈ نومیڈ گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت ، پاکستانی کھلاڑیوں کے دستے کو خراج تحسین (تصویر 2)
وزیر اعظم شہباز شریف کی چھٹے ورلڈ نومیڈ گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت ، پاکستانی کھلاڑیوں کے دستے کو خراج تحسین (تصویر 3)
وزیر اعظم شہباز شریف کی چھٹے ورلڈ نومیڈ گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت ، پاکستانی کھلاڑیوں کے دستے کو خراج تحسین (تصویر 4)
تازہ خبروں کے لیے دوست نیوز کو فالو کریں
🏛️ GOVERNMENT PROJECT

PHA Foundation Flats

Sector I-16, Islamabad

✅ Officially Approved
✅ Easy Installments
✅ No Hidden Charges
Starting from
PKR 60 Lac
View Details →
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں