مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
جمعہ، 9 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 277.02 EUR/PKR 310.47 GBP/PKR 366.18 سونا/تولہ 435,274 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $82,897 USD/PKR 277.02 EUR/PKR 310.47 GBP/PKR 366.18 سونا/تولہ 435,274 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $82,897
قومی

آئی ایس پی آر نے یومِ آزادی کی مناسبت سے براہوی زبان میں نیا ملی نغمہ جاری کردیا

📅 پیر، 10 اگست 2026 ✍️ Dost news ⏱ 1 منٹ
آئی ایس پی آر نے یومِ آزادی کی مناسبت سے براہوی زبان میں نیا ملی نغمہ جاری کردیا (تصویر 1)
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

آئی ایس پی آر نے یومِ آزادی کی مناسبت سے براہوی زبان میں نیا ملی نغمہ جاری کردیا

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے یومِ آزادی کی مناسبت سے براہوی زبان میں ایک اور خوبصورت ملی نغمہ جاری کردیا۔

آئی ایس پی آر نے یومِ آزادی کی مناسبت سے براہوی زبان میں نیا ملی نغمہ جاری کردیا (تصویر 2)

معروف گلوکار اختر چنال نے اپنی منفرد اور مسحور کن آواز میں ملی نغمہ پیش کیا ہے، جس میں وطن سے محبت، قومی یکجہتی اور پاکستان سے وابستگی کے جذبات کو اجاگر کیا گیا ہے۔

ملی نغمے میں بلوچ عوام کی پاکستان سے گہری محبت اور والہانہ وابستگی کو نمایاں انداز میں پیش کیا گیا ہے، جبکہ اس کے بول اور دھن وطن سے وفاداری، اتحاد اور قومی جذبے کی بھرپور عکاسی کرتے ہیں۔

یومِ آزادی کے موقع پر جاری کیا گیا یہ نغمہ قومی یکجہتی، حب الوطنی اور پاکستان سے محبت کے پیغام کو اجاگر کرتا ہے۔

SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں