مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
ہفتہ، 10 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.88 EUR/PKR 310.27 GBP/PKR 366.32 سونا/تولہ 435,634 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $82,822 USD/PKR 276.88 EUR/PKR 310.27 GBP/PKR 366.32 سونا/تولہ 435,634 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $82,822
قومی

آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کی واضح کامیابی حاصل کرے گی،

📅 ہفتہ، 01 اگست 2026 ✍️ Dost news ⏱ 3 منٹ
آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کی واضح کامیابی حاصل کرے گی،
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کی واضح کامیابی حاصل کرے گی،

لاہور(نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ عوامی خدمت اور تعمیر و ترقی مسلم لیگ (ن) کا بنیادی نصب العین ہے اور آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں پارٹی واضح برتری حاصل کرے گی۔

لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے انتخابی مہم کے دوران بھرپور محنت کی، گھر گھر جا کر ووٹرز سے رابطے کیے اور پارٹی کا پیغام مؤثر انداز میں عوام تک پہنچایا، جس کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔

عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ محمد نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کا ہر دور ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات سے عبارت رہا ہے، جبکہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں دانش اسکول سمیت متعدد بڑے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کیا۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ کشمیر کاز اور کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی حمایت کی ہے۔ ان کے بقول محمد نواز شریف نے اقوام متحدہ سمیت مختلف بین الاقوامی فورمز پر کشمیریوں کا مقدمہ پیش کیا، جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھی عالمی سطح پر کشمیر کا مؤقف بھرپور انداز میں اجاگر کیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ مہاجرین کی نشستوں پر تنقید کرنے والوں کو کشمیری مہاجرین کی قربانیوں کو مدنظر رکھنا چاہیے، جنہوں نے مسئلہ کشمیر کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔

انہوں نے سیاسی مخالفین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھی اپنے ترقیاتی منصوبے عوام کے سامنے پیش کریں، کیونکہ صرف دعوؤں سے نہیں بلکہ عملی کارکردگی سے عوام کا اعتماد حاصل کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعمیر و ترقی کے میدان میں مسلم لیگ (ن) کا مقابلہ کرنا دیگر جماعتوں کے لیے آسان نہیں۔

عطاء اللہ تارڑ نے اس امید کا اظہار کیا کہ مہاجرین کی نشستوں سمیت آزاد کشمیر کے مختلف حلقوں میں مسلم لیگ (ن) نمایاں کامیابی حاصل کرے گی، جبکہ انہوں نے انتخابی مہم میں حصہ لینے والے کارکنوں کی خدمات کو بھی سراہا۔

SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں