مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
ہفتہ، 10 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.88 EUR/PKR 310.27 GBP/PKR 366.32 سونا/تولہ 435,634 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $82,749 USD/PKR 276.88 EUR/PKR 310.27 GBP/PKR 366.32 سونا/تولہ 435,634 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $82,749
قومی

بیلاروس کے اعلیٰ فوجی وفد کی سربراہ پاک بحریہ سے ملاقات، دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

📅 ہفتہ، 01 اگست 2026 ✍️ Dost news ⏱ 2 منٹ
بیلاروس کے اعلیٰ فوجی وفد کی سربراہ پاک بحریہ سے ملاقات، دفاعی تعاون مزید
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

بیلاروس کے اعلیٰ فوجی وفد کی سربراہ پاک بحریہ سے ملاقات، دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

اسلام آباد: جمہوریہ بیلاروس کے چیف آف جنرل اسٹاف اور فرسٹ ڈپٹی وزیر دفاع، میجر جنرل پاویل موراویکو کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وفد نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ امور، دفاعی تعاون اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے کہا کہ پاکستان بیلاروس کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان طویل المدتی اور کثیرالجہتی تعاون کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

بیلاروسی وفد کے سربراہ نے علاقائی بحری سلامتی کے فروغ کے لیے پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، کوششوں اور عزم کو سراہا۔ ملاقات میں دونوں فریقوں نے موجودہ دوطرفہ دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور دفاعی تعاون کے دائرہ کار کو وسعت دینے پر اتفاق کیا۔

SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں