مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 17°C
جمعرات، 29 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 277.05 EUR/PKR 308.71 GBP/PKR 368.89 سونا/تولہ (عالمی) 422,709 PKR Bitcoin $81,292 USD/PKR 277.05 EUR/PKR 308.71 GBP/PKR 368.89 سونا/تولہ (عالمی) 422,709 PKR Bitcoin $81,292
قومی

این ڈی ایم اے کا ملک کے شمالی علاقوں میں ہائی الرٹ

📅 ✍️ ⏱ 3 منٹ
تصویر
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک کے شمالی علاقوں میں شدید موسمی صورتحال، لینڈ سلائیڈنگ اور اچانک سیلاب (فلیش فلڈ) کا ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے اور سیاحوں کو غیر ضروری پہاڑی سفر سے مکمل گریز کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔

این ڈی ایم اے کے این ای او سی کی جانب سے 11 سے 13 جولائی تک شمالی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری کیا گیا ہے جبکہ 10 سے 14 جولائی تک گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں اچانک سیلاب اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ موجودہ موسمی صورتحال این ای او سی کے جاری کردہ پیشگی موسمی جائزے کے عین مطابق ہے۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق بڑھتے ہوئے درجہ حرارت اور بارشوں کی وجہ سے گلیشیائی وادیوں میں اچانک سیلاب، ملبے کے بہاﺅ اور مقامی نالوں میں کٹاﺅ کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔ اس سلسلے میں سوات، اشکومان، ہنارچی، ترسات ہنڈور، التر، اویر، چینٹر، گوپیس، یاسین، روشان، ہاکیس، چتیبوئی، ٹھلو-1 اور 2، ریشون، بریپ، بونی، سردار گول، پنڈورو چاٹ، خپلو، ہسپر-ہپر، غلکن اور گلتنگ سمیت مضافاتی علاقوں کو گلیشیائی جھیلوں کے سیلاب کے حوالے سے انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں گلگت بلتستان، آزاد کشمیر، مری، مانسہرہ، ایبٹ آباد اور قراقرم ہائی وے پر لینڈ سلائیڈنگ اور پتھر گرنے کے شدید خدشات ہیں۔ حکام نے جگلوٹ سکردو روڈ، ہنزہ سے گوجال روڈ، اور گلگت سے غزر، نلتر، بگروٹ اور ہرموش کے علاقوں کو لینڈ سلائیڈنگ کے لحاظ سے حساس ترین زون قرار دیا ہے۔

این ڈی ایم اے نے مقامی انتظامیہ کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں جبکہ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ گلیشیائی علاقوں، ندی نالوں اور سیلابی راستوں سے دور رہیں، خطرناک ڈھلوانوں کے قریب آمدورفت میں احتیاط برتیں اور مستند اطلاعات و حفاظتی تدابیر کے لیے ”پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ“ ایپ کا استعمال کریں۔ یاد رہے کہ ملک بھر میں جاری موسمی تغیرات کے پیش نظر انتظامیہ کو اسلام آباد میں پولیس اہلکار بن کر وارداتیں کرنے والا ملزم گرفتار ہونے جیسی سیکیورٹی صورتحال کے ساتھ ساتھ قدرتی آفات پر بھی نظر رکھنے کی ضرورت ہے، جیسا کہ حال ہی میں بحیرہ عرب میں گرنے والے کارگو طیارے کا ملبہ برآمد، تلاش جاری ہے اور ریسکیو آپریشنز کے لیے الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے مختلف سیکٹرز کی بحالی اور وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ایس ایم ای سیکٹر کیلئے قرضوں میں اضافے کی ہدایت بھی معاشی استحکام کے لیے اہم اقدام ہے۔

تازہ خبروں کے لیے دوست نیوز کو فالو کریں
🏛️ GOVERNMENT PROJECT

PHA Foundation Flats

Sector I-16, Islamabad

✅ Officially Approved
✅ Easy Installments
✅ No Hidden Charges
Starting from
PKR 60 Lac
View Details →
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں