مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 16°C
ہفتہ، 31 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.60 EUR/PKR 308.73 GBP/PKR 369.22 سونا/تولہ (عالمی) 402,084 PKR Bitcoin $77,236 USD/PKR 276.60 EUR/PKR 308.73 GBP/PKR 369.22 سونا/تولہ (عالمی) 402,084 PKR Bitcoin $77,236
تعلیم

رانا مشہود احمد خان کا ایچ ای سی دورہ: نوجوانوں کو مصنوعی ذہانت سے آراستہ کرنے کا عزم

📅 ✍️ ⏱ 3 منٹ
تصویر
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

اسلام آباد (اے پی پی)۔ وزیراعظم یوتھ پروگرام (پی ایم وائی پی) کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے اسمارٹ کلاس روم کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اے سی ٹی-اے آئی آن لائن شارٹ کورس میں زیر تعلیم طلبہ سے ورچوئل ملاقات کی اور ایچ ای سی حکام سے پروگرام کی پیش رفت پر بریفنگ لی۔

دورے کے دوران ملتان، ملاکنڈ، کراچی، گلگت اور دیگر شہروں کی جامعات کے طلبہ نے آن لائن سیشن میں شرکت کرتے ہوئے مصنوعی ذہانت کے اس تربیتی پروگرام کے عملی اور صنعت کی ضروریات سے ہم آہنگ نصاب کو سراہا۔ طلبہ نے آئندہ مراحل کو مزید موثر بنانے کے لیے مختلف تجاویز بھی پیش کیں۔

رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کے وژن کے مطابق حکومت نوجوانوں کو مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ مصنوعی ذہانت کی مہارتوں سے آراستہ کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے پہلے یکساں مصنوعی ذہانت کے قومی نصاب کی تیاری پر بھی کام جاری ہے۔

اجلاس میں نوجوانوں کے لیے انٹرن شپ، رہنمائی، کاروباری معاونت اور روزگار کے مواقع میں اضافے کے لیے اگنائٹ، نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (نیوٹیک)، نیشنل انکیوبیشن سینٹر، پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ (پی ایس ای بی)، پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن (پاشا) اور جامعات کے انکیوبیشن مراکز کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر ایچ ای سی حکام نے بتایا کہ کمیشن کی جانب سے نیشنل اسکل کمپیٹنسی ٹیسٹ (این ایس سی ٹی) سمیت متعدد اقدامات پر عمل جاری ہے، جبکہ ملک بھر کے انڈرگریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ پروگراموں میں مصنوعی ذہانت کا لازمی مضمون بھی متعارف کرایا جا رہا ہے تاکہ طلبہ کو جدید ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل کمیونیکیشن سے متعلق مہارتیں فراہم کی جا سکیں۔

تازہ خبروں کے لیے دوست نیوز کو فالو کریں
🏛️ GOVERNMENT PROJECT

PHA Foundation Flats

Sector I-16, Islamabad

✅ Officially Approved
✅ Easy Installments
✅ No Hidden Charges
Starting from
PKR 60 Lac
View Details →
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں