مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 27°C
جمعرات، 29 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.91 EUR/PKR 308.64 GBP/PKR 368.46 سونا/تولہ (عالمی) 417,749 PKR Bitcoin $79,877 USD/PKR 276.91 EUR/PKR 308.64 GBP/PKR 368.46 سونا/تولہ (عالمی) 417,749 PKR Bitcoin $79,877
تازہ ترین

پنجاب میں ماحولیاتی بہتری کے لیے نیا قدم، لیکوئیڈ ٹری منصوبے کا آغاز

📅 🔄 اپ ڈیٹ: ✍️ ⏱ 5 منٹ
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت لیکوئیڈ ٹری منصوبہ، فضائی آلودگی اور سموگ میں کمی کے لیے جدید بائیو ری ایکٹر ٹیکنالوجی
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت لیکوئیڈ ٹری منصوبہ، فضائی آلودگی اور سموگ میں کمی کے لیے جدید بائیو ری ایکٹر ٹیکنالوجی
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

نمائندہ خصوصی

پنجاب میں ماحولیاتی بہتری کے لیے نیا قدم، لیکوئیڈ ٹری منصوبے کا آغاز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت اور وژن کے تحت پنجاب کو ماحول دوست صوبہ بنانے کے لیے ایک اور اہم اور جدید سائنسی منصوبے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پاکستان کا پہلا ای پی اے سرٹیفائیڈ لیکوئیڈ ٹری فیصل آباد سے لاہور منتقل کیا جا رہا ہے، جو فضائی آلودگی اور سموگ کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو منصوبے پر بریفنگ دیتے ہوئے متعلقہ حکام نے بتایا کہ یہ 1987 میں پنجاب ماحولیاتی تحفظ ایجنسی کے قیام کے بعد پہلی ایسی جدید ٹیکنالوجی ہے جسے ادارے کی باقاعدہ منظوری حاصل ہوئی ہے۔ یہ مصنوعی درخت ماحول میں موجود کاربن ڈائی آکسائیڈ کو جذب کرنے اور آکسیجن خارج کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

مائیکرو الجی پر سات ماہ کی تحقیق

بریفنگ میں بتایا گیا کہ اس منصوبے کے لیے کراچی سے خیبر تک 100 سے زائد اقسام کی مائیکرو الجی جمع کی گئیں اور سات ماہ تک ان کی کاربن جذب کرنے کی صلاحیت اور افادیت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ تحقیق کے دوران سندھ کے شہر سکھر سے حاصل ہونے والی الجی کو سب سے زیادہ مؤثر قرار دیا گیا، جس کے بعد اس کے بیج حاصل کرکے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے تعاون سے اسے کامیابی کے ساتھ افزائش دی گئی۔

حکام کے مطابق لیکوئیڈ ٹری نظام میں مصنوعی ذہانت پر مبنی ایک جدید کیلکولیٹر نصب کیا گیا ہے، جو ہر وقت یہ معلومات فراہم کرتا ہے کہ نظام کتنی مقدار میں کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب اور کتنی مقدار میں آکسیجن خارج کر رہا ہے۔

مریم نواز کی ٹیم کو شاباش

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ماحولیاتی تحفظ ایجنسی، سائنسدانوں، محققین اور منصوبے سے وابستہ پوری ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ بائیو آرٹیفیشل ٹری کی آزمائشی کامیابی پنجاب کے محققین، حیاتیاتی سائنسدانوں اور ماہرین ماحولیات کی صلاحیتوں، محنت اور تخلیقی سوچ کا ثبوت ہے۔

انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ جدید سائنسی تحقیق کے نتیجے میں تیار ہونے والے لیکوئیڈ ٹری کے کامیاب تجربے کو وسیع پیمانے پر پھیلایا جائے تاکہ صوبے میں ماحولیاتی بہتری کی کوششوں کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔

پہلے مرحلے میں شاپنگ مالز اور پلازوں میں تنصیب

وزیراعلیٰ نے کہا کہ پہلے مرحلے میں لیکوئیڈ ٹریز بڑے شاپنگ مالز، پلازوں اور تجارتی مراکز میں نصب کیے جائیں گے، جہاں انہیں اندرونی اور بیرونی دونوں مقامات پر استعمال کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ جدید ٹیکنالوجی شہری علاقوں میں فضائی آلودگی اور سموگ کے خاتمے کے لیے ایک گیم چینجر ثابت ہو سکتی ہے۔

مریم نواز شریف نے واضح کیا کہ لیکوئیڈ ٹری دراصل ایک بائیو ری ایکٹر پر مبنی نظام ہے جس میں پانی کے اندر الجی کی افزائش کے ذریعے کاربن ڈائی آکسائیڈ کو جذب کیا جاتا ہے۔ ان کے مطابق یہ طریقہ کاربن کے اخراج میں کمی اور شہری ماحول کو بہتر بنانے کے لیے جدید ترین سائنسی حل تصور کیا جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بڑے کمرشل مراکز، پلازوں اور عوامی مقامات پر نصب کیے جانے والے یہ مصنوعی درخت حقیقی درختوں کی طرح ماحولیاتی بہتری میں کردار ادا کریں گے اور پنجاب کو صاف، سرسبز اور سموگ سے پاک بنانے کے حکومتی وژن کو تقویت دیں گے۔

ماہرین ماحولیات کی رائے

ماہرین ماحولیات کے مطابق اگر یہ منصوبہ کامیابی سے توسیع پاتا ہے تو نہ صرف لاہور بلکہ پنجاب کے دیگر بڑے شہروں میں بھی فضائی آلودگی میں کمی اور شہری ماحول کے معیار میں بہتری کے مثبت نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔

متعلقہ معلومات

ماحولیاتی پالیسی اور سرکاری اقدامات سے متعلق معلومات کے لیے محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب اور حکومت پنجاب کی ویب سائٹس دیکھی جا سکتی ہیں۔ مزید مقامی اور قومی خبریں دوست نیوز پنجاب، قومی خبریں اور ٹیکنالوجی میں پڑھیں۔

تازہ خبروں کے لیے دوست نیوز کو فالو کریں
مصنف

Dost News

Dost News Desk publishes verified Urdu news, newsroom updates, press releases, features and public-interest reports for Dost News.

🏛️ GOVERNMENT PROJECT

PHA Foundation Flats

Sector I-16, Islamabad

✅ Officially Approved
✅ Easy Installments
✅ No Hidden Charges
Starting from
PKR 60 Lac
View Details →
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں